The admissions campaign for the spring 2023 semester is in its final stages, Worthy VC Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob
پی آر او نمبر 23/35
مورخہ 27.01.2023
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ میں بہار سیمسٹر 2023 کے لیے داخلہ مہم آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، اگلے دو سے تین ہفتوں میں بہار سیمسٹر کے داخلوں کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔ اس وقت تقریباً 4000 داخلے ہوچکے ہیں اور آئندہ ہفتے ایم فل پروگرامز کے لیے میرٹ لسٹ آویزاں کر دی جائے گی۔ یونیورسٹی ایڈمیشن سیل کا ہدف 2023 کے بہار سیمسٹرکے دوران 6000 داخلے فراہم کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے اسٹیشن مینجر بہاول پور محمد علی ضمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 15 سے زائد نئے پروگراموں کے لیے اجازت نامے موصول ہوئے ہیں۔ یہ ایم فل پروگرام مارکیٹ کی ضرور ت سے ہم آہنگ ہیں اور یونیورسٹی کو داخلوں کے لیے مزید درخواستیں ملنے کو توقع ہے۔مزید برآں، بی آرکیٹیکچر پروگرام کے آغاز کے لیے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز سے این او سی موصول ہوا، جس میں بہارسیمسٹر 2023 کے لیے داخلوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ بہاولپور میں مرکزی کیمپس اور رحیم یار خان، لیاقت پور اور بہاولنگر کے کیمپسز میں داخلے جاری ہیں۔ بہار سیمسٹر 2023 کے دوران یونیورسٹی نے تعلیمی معیار اور سمسٹر میں باقاعدگی لانے کے لیے عالمی معیارات پر عمل کرتے ہوئے پلاننگ اینڈ ایڈوائزنگ ویک کا انعقاد کیا ہے۔ تمام انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے ایڈوائزری مہم کا تصور متعارف کرایا گیا ہے۔ تمام طلباء کو ایک خصوصی سیشن سے گزرنا پڑے گا جہاں ان کی ماضی کی تعلیمی کارکردگی کا ان کے اساتذہ کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا اور ان کے مستقبل کے سیمسٹر کی پلاننگ کی جائے گی تاکہ وہ بروقت فارغ التحصیل ہوکر عملی زندگی میں قدم رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ، اکیڈمک پلاننگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے، جہاں کل وقتی اور جزوقتی فیکلٹی ممبران کا چیئرمین شعبہ کے ساتھ خصوصی سیشن ہوگا۔ گزشتہ سمسٹر کی کارکردگی اور نئے سمسٹر کے لیے نصاب اور متعلقہ مواد پر مشاورت کی جائے گی۔ تدریسی معیار کی پالیسیوں پر ہر فیکلٹی ممبر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اقدامات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تعلیم اور تدریس اور سیکھنے کے معیار میں بہتری پیدا کریں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں حال ہی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد ایجنڈا ایٹمز پر غور کیا گیا۔ ان ایجنڈا آئٹمز میں نصاب میں بہتری، نئے پروگراموں کا آغاز اور طلباء کے فائدے کے لیے آسان اصول و ضوابط شامل ہیں۔ اکیڈمک کونسل کی سطح پر فیکلٹی اور یونیورسٹی کے عملے کے ارکان کے لیے ضابطہ اخلاق کی منظوری یا توثیق کی گئی ہے۔ اس سے ہمارے نوجوان اور آنے والے فیکلٹی ممبران اور سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ طلباء کے ساتھ منصفانہ اور شفاف طریقے سے پیش آئیں اور بطور فیکلٹی اور یونیورسٹی معاشرے کے لیے ایک رول ماڈل بنیں۔ ان اقدمات سے اساتذہ تدریس و تحقیق کو اعلیٰ معیار کے مطابق چلا سکیں گے جس سے مستفید ہو کر طلباء وطالبات پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ مزید برآں، یونیورسٹی نے سابق طلباء(ایلومینائی) کیساتھ تعلقات پر بہت زیادہ زور دیا ہے، جہاں ہمارے سابق طلباء کے نیٹ ورک نے اب ایک رکنیت کی مہم چلائی ہے اور سابق طلباء کے نیٹ ورک کے آن لائن پورٹل میں اب تک 19,000 سے زیادہ اراکین رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایلومینائی ڈائریکٹوریٹ سابق طلباء کی پیشہ ورانہ زندگی میں ان کی کامیابیوں، ان کی تنخواہ کی سطح اور ان کے کیریئر میں ان کی پیشرفت کے حوالے سے ایک پروفائل بنانے کے لیے مختصر سروے بھی کر رہا ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے عالمی سطح پر اپنا مقام بنا لیا ہے اور مختلف رینکنگ میں حصہ لے رہی ہے۔ ہائر ایجوکیشن رینکنگ 2023 نے اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کو دنیا کی ٹاپ 800 یونیورسٹیوں میں شامل کیا اور جنوبی پنجاب کی اعلیٰ ترین یونیورسٹی کے طور پر اور پاکستان میں اعلیٰ درجے کی جنرل پبلک یونیورسٹیوں میں شامل کیا ہے۔
PRO No.35/23, dated 27.01.2023
Public Relations Office, the Islamia University of Bahawalpur
Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof Dr. Athar Mahboob has said that the admission campaign for the spring 2023 semester is in its final stages and the response from applicants has been overwhelming. Talking to APP at his office here Friday, he told that nearly 4000 admissions had been finalized so far and the merit list for M.Phil programs would also be announced shortly. He told that the University had set a target of 6000 admissions this semester. Responding to a question, he told that the University had received NOCs from the Higher Education Commission for more than 15 new programs over the last three months and the prospective students in the Bahawalpur region would have the opportunity to apply for more academic programs. Additionally, we received the NOC approval from the Pakistan Council for Architects and Town Planners for the launch of the BS Architecture program, for which the admissions have also been announced for spring 2023, he added. The VC said that for this semester, we were focusing more on improving the quality of our education and for that purpose, we conducted Planning and Advising Week in which we introduced the concept of advising for all undergraduate students. He said that steps were being taken to provide a quantum improvement leap in the quality of education and teaching and learning that we had at the Islamia University of Bahawalpur. Furthermore, he said that a meeting of the Academic Council was held recently in which more than 50 agenda items were discussed. These agenda items included improvements in the curriculum, the launching of new programs, and simplified rules and regulations for the benefit of the students. In addition, we also approved or endorsed at the level of the Academic Council a code of conduct for the faculty and staff members of the university to deal with our students in a fair and transparent manner, he added. The Vice Chancellor added that we had placed a very strong emphasis on alumni relations and now our online Alumni portal had more than 19,000 members. He further told that the University had improved its rankings globally and locally and it was placed among the top 800 universities of the world and the highest-ranked university in South Punjab and among the top-ranked public general public universities in Pakistan.