About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The Department of Iqbal Studies, IUB held an insightful postdoctoral seminar at Khwaja Ghulam Farid Auditorium, BJC

پی آر او نمبر 148/25
مؤرخہ 19.04.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور 
بہاولپور (پ ر): علامہ اقبال کا کلام اور فلسفہ خارجہ پالیسی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔ مفکر پاکستان کی فکری عظمت عالمی سطح پر مسلم ہے۔ عالمی قیادت نے اُن کے تصورات سے دُوراندیشی اور استحکام کا  درس حاصل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام صدر نشین شعبہ اقبالیات و فلسفہ نے پوسٹ گریجویٹ لیول کے حتمی سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  ۱۷ اپریل ۲۰۲۵ء کو شعبہ اقبالیات کے زیرِ اہتمام اقبال اسٹڈیز پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام کے سلسلے میں حتمی سیمینارز کا انعقاد ویڈیو کانفرنس روم خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغدادالجدید کیمپس میں ہوا۔ سیمنارز کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد سفیان نے حاصل کی۔ ان سیمینارز میں ڈاکٹر اسد محمود خان نے Iqbal’s Political Philosophy Exploring the Intersection of Literature and Diplomacy اور ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے Afghanistan and Pakistan Relations in the Light of Iqbal’s Thoughts کے موضوعات پر ڈاکٹر رفیق الاسلام کی نگرانی میں اپنی تحقیق پیش کی جسے شرکا نے نہایت انہماک سے سماعت کیا۔ ان سیمینارز کے جائزہ کار پروفیسر  ڈاکٹر شکیل پتافی، صدر نشین، شعبہ اُردو، این ۔ سی ۔ بی ۔ اے ایند ای ملتان کیمپس تھے جنہوں نے ان سیمینارز میں پیش کی جانے والی تحقیق کو سراہتے ہوئے نتائج و تجاویز کو عمدہ قرار دیا  اور سکالرز کو پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تکمیل کی مبارک باد دی۔ ان سیمینارز میں پروفیسر ڈاکٹر صغریٰ رانا سابق صدر شعبہ اُردو، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن دبئی محل بہاولپور، ڈاکٹر قمر عباس، محسن رضا، حافط عتبان اللہ اور کثیر تعداد میں پی ایچ ڈی سکالرز، ایم فل اور بی ایس کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اصغر سیال نے سر انجام دئیے۔

 

WhatsApp Image 2025-04-19 at 3.36.36 PM

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.