About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The establishment of Pakistan National Research Center for Intercropping at IUB Approved

پی ار آو نمبر 194/21،مورخہ27/04/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں پاکستان نیشنل ریسرچ سنٹر برائے انٹر کراپنگ کے قیام کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ملکی اور غیر ملکی میڈیا میں زرعی ترقی کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ چین کی نیوز ایجنسی چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان میں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ پہلا نیشنل ریسرچ سینٹر ہوگا۔اس سے پہلے پاکستان میں انٹر کراپنگ کے لیے کوئی نیشنل ریسرچ سینٹر نہیں تھا۔سیچوان زرعی یونیورسٹی(SAU)کے ذریعے شروع کیا گیا یہ سنٹر سب سے پہلے چین کی وزارت زراعت کی کلیدی تجربہ گاہ سے وابستہ ہوگا جو خاص طور پر مکئی اور سویا بین میں انٹرکراپنگ تحقیق کے لیے پوری دنیا میں مشہور ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ چینی پروفیسرزاور سائنسدانوں کو جو انٹر کراپنگ ٹیکنالوجیز پر کام کر نے والے ماہرین کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے زمین فراہم کرے گی۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ مستقبل قریب میں ہم چینی پروفیسرز اور سائنسدانوں کو یونیورسٹی میں مدعو کریں گے اور ان کوتحقیق کے لیے سہولیات بہم پہنچائیں گے۔سیچوان زرعی یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد علی رضا نے بتایا پاکستان سویابین کی پیداوار کو تیزی سے بڑھانا چاہتا ہے،سینٹر کے لیے 25 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جبکہ چینی سائنسدان انٹر کراپنگنگ ٹیکنالوجی میں ماہر ہیں اور ان کو سہولیات سے استفادہ کرکے پاکستان کی زرعی ترقی میں بھرپور معاونت کریں گے۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.