About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The first International Conference on Azmat Khawateen organized by the Islamia University of Bahawalpur

پی آر نمبر463/22
 مورخہ 24.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ٖفیکلٹی آف ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پہلی بین الاقوامی عظمت خواتین کانفرنس بغداد الجدید کیمپس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا افتتاح وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ مہمان اعزاز تھیں۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اس اہم موضوع پر نامور محققین، ماہرین تعلیم، فیصلہ ساز عوامی نمائندے اور سکالرز ایک جگہ پر جمع ہوئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایک اعلیٰ تعلیم ادارہ ہونے کے ناطے مختلف سماجی معاملات اور مسائل پر عملی بحث و مباحثہ اور پائیدار حل کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ اس کانفرنس کا اہم مقصد خواتین کی عظمت، پیشہ ورانہ اور اپنے خاندانوں سے لگن کو اجاگر اور فروغ دینا ہے۔ اسلام خواتین کی عظمت کا داعی ہے اور اس سلسلے میں آنحضرت ؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ کانفرنس کے انعقاد میں پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن اور دیگر فیکلٹی ممبران کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سرپرستی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سماجی ترقی کے لیے ایک نمایاں ادارے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ شعبہ ایجوکیشن یونیورسٹی کا تیزی سے ترقی کرتا ہو ا شعبہ ہے۔ جہاں اساتذہ اور طلباء جدت کے ساتھ اپنی تدریسی اور تحقیقی صلاحیتوں کو نکھار تے ہوئے معاشرتی ترقی کے لیے فعال کردار ادا رکر رہے ہیں۔ عظمت خواتین پر منعقدہ کانفرنس کا مقصد بھی ہماری خواتین کی عملی جدوجہد کو عالمی پلیٹ فارم پر پیش کرنا ہے تا کہ ہماری اعلیٰ معاشرتی اقدار کو دنیا سے آگاہ کیاجا سکے۔ پرنسپل قائدا عظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ فرخ نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ہماری خواتین تمام شعبہ زندگی میں نمایاں کردار اداکر رہی ہیں۔ کانفرنس میں نامور دانشور سابق ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان بہاول پور اور سابق پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن نصراللہ خان نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں شریک مندوبین نے 64 مقالہ جات پیش کیے جن میں خواتین کو درپیش مختلف چیلنجز، تہذیبی ارتقاء اور معاشرتی تنوع اہم ترین موضوعات تھے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ام جوسم عثمانیہ یونیورسٹی ترکیہ، پروفیسر ڈاکٹر اونورکوکسل سیلکوک یونیورسٹی ترکیہ، ڈاکٹر نوید سلطانہ چیئرپرسن، ایسوسی ایٹ پروفیسرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر خالد خورشید شعبہ ایجوکیشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر سرور سلطانہ چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی بہاء الدین زکر یا یونیورسٹی ملتان،پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ خالدقریشی، پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم، قاری عبدالستار نے خطاب کیا


azmat khawateen

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.