About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The fourth training session for teachers by affiliation of Islamia University of Bahawalpur and Naimat Saleem Trust

پی آر او نمبر 496 /23
مورخہ 23.11.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سیرت چئیر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور نعمت سلیم ٹرسٹ کے الحاق سے اساتذہ کرام کی چوتھی تربیتی نشست
سیرت چئیر دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے یونیورسٹی کے اساتذہ کی تربیت کی چوتھی تربیتی نشست کا اہتمام ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے ویژن کے مطابق ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور ڈائریکٹر سیرت چیئر، پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن کی کاوشوں سے ہونے والی ان تربیتی نشستوں کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے اساتذہ کو سیرت نبویﷺ کے مطابق تعلیم و تدریس کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے ایسے معمار تیار کرسکیں جو آپﷺ کے اسوہ حسنہ کے علم بردار ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس نشست میں اللہ کے فضل و کرم سے فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے اساتذہ کی ٹریننگ کا اہتمام ہوا ہے۔ سیرت چئیر کا مقصد یہ ہے کہ اساتذہ کرام نبی کریمﷺ کی زندگی کو مثالی نمونہ سمجھتے ہوئے صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ طلبہ کی تربیت کا بھی اہتمام کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے کہا کہ آج کی اس بابرکت نشست میں اساتذہ کی بھرپور شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ آج بھی رسول اللہﷺ کی سیرت ہی کو ہم وہ واحد راستہ ہے مانتے ہیں جس کے ذریعے دنیا اور آخرت کی کامیابی کو بٹورا جاسکتا ہے۔ کلیدی مقرر، عالم دین اور ماسٹر ٹرینر شیخ جہانگیر محمود نے جدید تعلیمی ذرائع بشمول پراجیکٹرز وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے سیرتﷺ کی روشنی میں اساتذہ کے لیے عصری چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے نبوی لائحہ عمل پیش کیا جس میں انہوں نے طلبہ کے لیے محبت، درد دل، رحم دلی کے جذبات پر زور دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس کے اس دور میں استاد کی ضرورت کا بقا اس بات پر منحصر ہے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت کا بھی اہتمام کرے۔ سوال و جواب کے سیشن کے ذریعے یونیورسٹی کے اساتذہ کو درپیش تکنیکی مشکلات کا حل سیرت نبویﷺ کی روشنی میں پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے اس کامیاب نشست کے انعقاد پر یونیورسٹی انتظامیہ اور سیرت چئیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں جب انسان اپنے مستقبل سے جلد نا امید ہوجاتا ہے اگر سیرت نبویﷺ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر شامل کرلیا جائے تو ہم اپنے طلبہ کی نا صرف تعلیمی بلکہ عملی زندگی کو بھی سدھار سکتے ہیں۔


4th teacher training NIT

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.