About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The initiative of Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor for the Promotion of Agricultural Research at IUB

PRO No. 212/PR
Date: 07/05/2021
Public Relations Office
The Islamia University of Bahawalpur

The initiative of Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor for the promotion of agricultural research at the Islamia University of Bahawalpur and the establishment of the Center for Intercropping Technology in collaboration with Sichuan Agriculture University of China is being appreciated nationally and internationally. Mr. GuWenliang, Agriculture Commissioner, Embassy of Pakistan, praised the vision of the Vice Chancellor, Islamia University of Bahawalpur in this regard. In a tweet, he said that the Vice Chancellor of the Islamia University of Bahawalpur visited the Maize and Soybean Intercropping Fields near Bahawalpur. On this occasion, he had a detailed discussion with Dr. Muhammad Ali Raza, an agricultural scientist, about this important project of agricultural development. Mr. GuWenliang expressed the hope that this development would lead to significant change and self-sufficiency in the field of edible oil production in Pakistan. It is worth mentioning that a research center will be set up at Islamia University Bahawalpur for the promotion of intercropping technology in collaboration with Sichuan Agriculture University through the Ministry of Agriculture of China. The successful experiment of corn and soybean intercropping is becoming very popular in Pakistan. By increasing the production of edible oil, valuable foreign exchange can be saved and the growing food needs of the country can be easily met. In this regard, 20 students from the Islamia University of Bahawalpur will also be sent to China on PhD scholarships and agricultural scientists and researchers from China will visit Islamia University of Bahawalpur for mutual exchange of research and technology. Next year, on the occasion of the 70th anniversary of Sino-Pakistani diplomatic relations, the establishment of a state-of-the-art research center at Islamia University Bahawalpur will be a symbol of friendship between the two great neighbors. The establishment of the center will open new avenues for cooperation with Chinese universities and institutions in the fields of engineering, information technology, agriculture, veterinary medicine and other scientific fields.

WhatsApp Image 2021-05-07 at 2.57.45 PM

پی آر او نمبر 212/21،مورخہ07/05/2021
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زرعی تحقیق کے فروغ اور چین کی سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے تعاون سے انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے مرکز کے قیام کے لیے پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے اقدام کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ایگریکلچر کمشنر جناب گووین لیانگ نے اس سلسلے میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رکے ویژن کی تعریف کی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بہاولپو رکے نزدیک مکئی اور سویابین انٹرکراپنگ فیلڈز کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے زرعی سائنسدان ڈاکٹر محمد علی رضا سے زرعی ترقی کے اس اہم منصوبے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ جناب گووین لیانگ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان میں خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبے میں نمایا ں تبدیلی اور خودکفالت کی منزل حاصل ہوگی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انٹر کراپنگ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے چین کی وزارت زراعت کے ذریعے سیچوان ایگریکلچر یونیورسٹی کے تعاون سے ایک تحقیقی مرکز قائم کیا جائے گا۔مکئی اور سویابین انٹرکراپنگ کا کامیاب تجربہ پاکستان میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ اس طریقے سے خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے اور ملک کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات باآسانی پوری ہو سکتی ہیں۔ اسی سلسلے میں جامعہ اسلامیہ سے 20طالب علموں کو بھی پی ایچ ڈی سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا اور چین سے زرعی سائنسدانوں اور محققین اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کریں گے تاکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کا باہمی تبادلہ کیا جا سکے۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ سال چین اور پاکستان کی سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جدید ترین تحقیقی مرکز کا قیام دونوں عظیم ہمسایہ ملکوں کی دوستی کی علامت کے طور پر سامنے آئے گا۔ اس مرکز کے قیام کے بعد چینی جامعات اور اداروں سے انجینئرنگ، انفامیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ویٹرنری میڈیسن اور دیگر سائنسی شعبوں میں باہمی تعاون کی نئی راہیں کھولیں گی۔

WhatsApp Image 2021-05-07 at 2.57.44 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.