About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University Bahawalpur is Providing Scholarships Worth Over Rs. 70 Crore for 14,000 Students

پی آر او نمبر530/21، مورخہ16.09.2021 
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 14000طلباء وطالبات کے لیے 70کروڑ روپے سے زائد کے سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد کے سب سے بڑے پروگرام کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور داخلوں کے لیے طلباء و طالبات اور والدین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔اس بات کا اظہار ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی ہدایت پر شعبہ فنانشل ایڈ کوڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کیا گیا۔ سال 2018-19میں ان وظائف کی مالیت 24کروڑ روپے تھی جو بڑھ کر 70کروڑ روپے سے زائد ہو چکی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وزیرا عظم احساس سکالرشپ سکیم کے تحت وظائف دینے والی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے جہاں پر 6148طلباء وطالبات کو 53کروڑ روپے سے زائدمالیت کے وظائف دیئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ایچ ای سی نیڈ بیسڈ، وزیر اعظم فیس ری ایمبرسمنٹ سکیم، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز، ایچ ای سی یو ایس ایڈ، پاکستان سکاٹش سکالرشپ سکیم، بیت المال اور مورا سکالرشپ سکیم کے تحت کروڑوں روپے کے سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی اپنے ذرائع سے بھی 4,492طلباء وطالبات کو 2کروڑ 44لاکھ روپے مالیت کے وظائف دے رہی ہے۔ وائس چانسلر کی خصوصی دلچسپی سے فنانشل کرائسس کے نام سے مالی مدد کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو ان طلباء وطالبات کے لیے مختص ہے جو خراب مالی حالات اور کسمپرسی کی وجہ سے یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ اسی طرح فیس معافی پروگرام کے تحت بھی سینکڑوں طلبا مستفید ہو رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-09-17 at 4.31.47 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.