About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur and Punjab Police jointly organized a ceremony to pay tribute to the Police Martyrs

PRO No.274/22

Dated 04.08.2022

Public Relations Office, the Islamia University of Bahawalpur

The Islamia University of Bahawalpur and Punjab Police jointly organized a ceremony to pay tribute to the Police Martyrs at Ghulam Muhammad Ghotvi Hall, Abbasia Campus, the Islamia University of Bahawalpur. In the event, tributes was paid to the families of police martyrs. On this occasion, Commissioner Bahawalpur Division Raja Jahangir Anwar said that police martyrs are our pride. When the head of the family leaves, the family is always sad, but the spirit of these families is admirable. A package has also been given by the Punjab Government for Shohada-e-Police. Police men and officers walk with their lives on their hands all day long. May Allah accept the sacrifices of these martyrs. Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob said that the whole university pay tribute to the families of these martyrs on behalf of the Islamia University of Bahawalpur and assure them of special support and scholarships for the higher education of their families and children. Like the forces of Pakistan, our police officers also sacrificing their lives for this country and nation. Surely these martyrs are our pride. Regional Police Officer Bahawalpur Sadiq Ali Dogar said that martyred policemen and officers are a source of pride for this country. We pay tribute to the patience and passion of the children of these martyrs. District Police Officer Bahawalpur Abadat Nisar said that earlier there was a head of the family of the martyrs, but now the entire police department and officers are the head of the family of each martyr. Deputy Commissioner Bahawalpur Irfan Ali Kathia said that in the last 70 years, just as the Pakistan Army saved the country from external threats and enemies, the police protected people from internal threats. Today I am very surprised to hear the children of these martyrs. We are not able to pay the debt that the martyrs owe to this country with their blood. On this occasion, President Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry Hafiz Muhammad Younis said that Punjab Police is working day and night to protect our people and eliminate crimes and we pay tribute to the sacrifice of police martyrs. SP Investigation Arsalan Zahid welcomed all the distinguished guests and highlighted the Police Martyrs' Day. Sub-Inspector Warda Sheikh was the host of the event. Maham Tahir a student of the Islamia University of Bahawalpur, paid tribute to the families of the martyrs by singing a song in the ceremony. At the end of the ceremony, Regional Police Officer Bahawalpur Sadiq Ali Dogar and District Police Officer Abadat Nisar distributed cash amount to the families of the martyrs. Brig. Bilal Haider, Brig. Muhammad Zaheer Akhtar, Prof. Dr. Aftab Hussain Gilani Dean Faculty of Law, Prof. Dr. Rao Imran Chairman Department of Law, Ahmad Bilal Senior and Abeer Haider Secretary Bahawalpur Chamber of Commerce and Industry and a large number of officers attended the ceremony.

 

police matrayard eng

 

پی آر او نمبر274/22

 مورخہ04.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراور پنجاب پولیس کے اشتراک سے عباسیہ کیمپس کے غلام محمدگھوٹوی ہال میں شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے پولیس شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں۔ جب خاندان کا سربراہ چلا جاتا ہے تو وہ خاندان ہمیشہ دکھی رہتا ہے لیکن ان فیملیز کے جذبے قابل تحسین ہیں۔ شہدا پولیس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے بھی پیکج دیا ہوا ہے۔ پولیس کے جوان اور افسران سارا دن اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر پھرتے ہیں۔ ان شہدا ء کی قربانی کو اللہ پاک قبول فرمائے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی جانب سے ان شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان کی فیملیز اور بچوں کی اعلی تعلیم کے لیے خصوصی تعاون اور وظائف کا یقین دلاتا ہوں۔ افواج پاکستان کی طرح ہماری پولیس بھی اس ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ یقیناً یہ شہدا ہمارا فخر ہیں۔ ریجینل پولیس آفیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید ہونے والے پولیس جوان اور افسران اس ملک کے لیے باعث فخر ہیں۔ ہم ان شہدا ء کے بچوں کے صبر کو اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور عبادت نثار کا کہنا تھا کہ پہلے شہداء کی فیملی کا ایک سربراہ تھا لیکن اب پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور افسران ہر شہید کی فیملی کے سربراہ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سالوں میں افواج پاکستان نے جس طرح بیرونی خطرات اور دشمنوں سے ملک کو بچایا اسی طرح اندرونی خطرات سے لوگوں کی حفاظت کے لیے پولیس نے کرادر ادا کیا ہے اور کر رہی ہے۔ جو پولیس کے جوان اور افسران سڑکوں پر شہید ہوتے ہیں وہ بھی ماؤں کے لخت جگر ہیں۔ آج ان شہدا کے بچوں کو سن کر بہت حیران ہوا ہوں۔ شہدا اپنے خون سے جو قرض اس ملک پر چڑھا جاتے ہیں ہم انہیں پوری زندگی ادا نہیں کر پاتے۔ اس موقع پر صدر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمد یونس کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ہم لوگوں کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے اور پولیس شہداء کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایس پی انویسٹیگیشن ارسلان زاہد نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوم شہداء پولیس پر روشنی ڈالی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض سب انسپکٹر وردا شیخ نے سر انجام دئیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ ماہم طاہر نے تقریب میں ملی نغمے گا کر شہدا ء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں ریجینل پولیس افیسر بہاولپور صادق علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے شہدا کی فیملیز میں نقد رقم تقسیم کی۔ تقریب میں بریگیڈر بلال حیدر، بریگیڈر محمد ظہیر اختر، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء، پروفیسر ڈاکٹر راؤ عمران چیئرمین شعبہ لاء، احمد بلال سینئر وائس پریزیڈنٹ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور عبیر حیدر سیکرٹری بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری موجود تھے۔

 

police matrayard urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.