About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized a seminar on the occasion of Sir Syed Ahmed Khan's birth anniversary

پی آر نمبر 405/22
 مورخہ 18/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
شعبہ اردو، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں سر سید احمد خان کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک تقریب سرسید احمد خان اور جدیدیت نئے فکری تناظر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لنگوئجز نے کی۔ تقریب میں حافظ صفوان محمد چوہان، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر عذرا لیاقت اور ڈاکٹر مظہر عباس نے اظہار خیال کیا۔ ڈاکٹر مظہر عباس نے سرسید احمد خان کے حوالے سے چند بنیادی نکات کو حوالہ بناتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے۔ ڈاکٹر عذرا لیاقت  نے فکرسرسید کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ کچھ سوالات بھی اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ جن الزامات کا سامنا اقبال کو کرنا پڑا وہی الزامات سرسید پر بھی عائد ہوئے تھے۔ ڈاکٹر آصف علی نے سرسید احمد خان کے نظریات کو آج کے منظر نامے سے ملانے کی کوشش کی اور انھوں نے انیسویں صدی کے مروجہ رویوں کا بھی ذکر کیا انھوں نے کہا کہ خودی کے بنیاد گزار سرسید احمد خان ہیں۔ حافظ صفوان محمد چوہان صاحب نے سرسید کی ادبی، سیاسی اور مذہبی حیثیت کو الگ الگ بیان کیا۔ سرسید پر لگائے گئے الزامات کو بھی رد کیا۔ سرسید کے نظریات کیخلاف مختلف یونیورسٹیوں میں لکھے گے مضامین پر بھی گفتگو کی۔ تقریب کے آخر میں صدرِ شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے فکر سرسید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔


sir syed AK urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.