About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur Organized a Webinar on "75 years Journey of Pakistan - Lessons from History"

پی آر او نمبر 295/22

 مورخہ 16.08.2022
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
75 سالہ تقریبات مناتے ہوئے قیام پاکستان کی منزل کو سامنے رکھنا چاہیے۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب
مایوس ہونے کی بجائے قوم کی رہنمائی فرمائی جائے۔ مجیب الرحمن شامی 
 پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کے حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے زیر اہتمام ویبینار منعقد کیا گیا۔ عنوان پاکستان کا 75 سالہ سفر اور تاریخ کے اسباق تھا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے تعارفی کلمات میں کہا کہ ہمیں 75 سالہ تقریبات مناتے ہوئے جہاں پاکستان کے قیام کے مقاصد اور منزل کے حصول کے عزم کا اعادہ کرنا ہے وہیں رب کے حضور سجدہ شکر بجالانا ہے کہ آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع پر اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور قائداعظم اور ان کے رفقاء کے احسانات کو یاد کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوتاہی نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور اس کے مختلف پراجیکٹس ملکی ترقی میں شامل ہیں۔ اس موقع پر معروف صحافی، کالمسٹ مجیب الرحمن شامی، جسٹس ریٹائرڈ ناصر ہ جاوید اقبال اور معروف نیوز اینکر کالمسٹ اوریا مقبول جان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر قائم ہوا۔ ہم نے بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور معاشی و سیاسی استحکام کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے وائس چانسلر، ڈین اور مہمان مقررین کا شکریہ ادا کیا۔


webinar urdu media

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.