About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized a webinar on the topic of prevention of fake or unverified news

PR No. 408/22, dated 19/10/2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Department of Media and Communication Studies the Islamia University of Bahawalpur organized a webinar on the topic of prevention of fake or unverified news. Dean Faculty of Social Sciences Prof. Dr. Rubina Bhatti said that media literacy is the most important need of the hour through which fake news can be countered. Famous award-winning journalist of the country Mazhar Abbas, President of Federal Union of Journalists, well-known young journalist and analyst Athar Kazmi, young TV host and analyst Ghareeda Farooqui and Director of Center of Excellence in Journalism IEA Karachi Anbar Rahim Shamsi in their webinar. Mazhar Abbas said that journalism should not be used for specific purposes and should remain in the sphere of respect while criticizing so that the reformation of society is possible. Anbar Shamsi said that we should not only depend on the government to stop fake news, but the media industry should also stop such news on its own. Ghareeda Farooqui, while highlighting the prevention of fake news in Pakistan, said that laws should be made to ensure its implementation. Analyst Athar Kazmi said that due to the lack of gatekeeping and editorial control on social media, it has become easy to spread fake news, while their remedy is also possible by informing and preventing such news through social media. At the end of the session, Chairman of the Department of Media and Communication Studies Prof. Dr. Abdul Wajid Khan thanked the speakers and the participants. Prof. Dr. Rana Shahzad, Assistant Professor Jam Sajjad Hussain, Shafaq Manzoor, Mahm Shams, Qamar-ul-Zaman Babar, and other faculty members and a large number of students from across the country participated in the webinar.


fake news eng

 

پی آر نمبر 408/22
 مورخہ 19/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام فیک یا غیر تصدیق شدہ خبروں کی روک تھام کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ میڈیا لٹریسی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے ذریعے جعلی خبروں کا تدارک کر سکتے ہیں۔ ملک کے نامور ایوارڈ یافتہ صحافی صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس مظہر عباس، معروف نوجوان صحافی و تجزیہ کار اطہر کاظمی، نوجوان ٹی وی میزبان و تجزیہ کار غریدہ فاروقی اور ڈائریکٹر سینٹر آف ایکسیلینس این جرنلزم آئی ای اے کراچی عنبر رحیم شمسی نے ویبنیار میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ صحافت کو مخصوص مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور تنقید کرتے ہوئے احترام کے دائرے میں رہنا چاہیے تاکہ معاشرے کی اصلاح ممکن ہو۔ عنبر شمسی کا کہنا تھا کہ ہمیں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے صرف حکومت پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ا پنے طور پر بھی اس طرح کی خبروں کو روکنا چاہیے۔ غریدہ فاروقی نے پاکستان میں جعلی خبروں کی اشاعت کے تدارک پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے قوانین سازی کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا۔ تجزیہ کار اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر گیٹ کیپنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے جعلی خبروں پھیلانا آسان ہو گیا ہے جبکہ ان کا تدارک بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی خبروں بارے آگاہی دینے اور روک تھام سے ممکن ہے۔ سیشن کے اختتام پر چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ویبینار میں پروفیسر ڈاکٹر رانا شہزاد، اسسٹنٹ پروفیسر جام سجاد حسین، شفق منظور،ماہم شمس، قمرالزمان بابر، سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اورملک بھر سے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  لیکچرارشعبہ میڈیا ایند کمیونیکیشن سٹڈیز محمد رضا ماجد نے بطور ماڈریٹر فرائض سر انجام دیئے۔


fake news urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.