About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized an evening in name of Iqbal to pay tribute to Allama Iqbal

پی آر نمبر 453/22
 مورخہ 17.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
 آئی یو بی لٹریری سوسائٹی نے اپنے مستقل سلسلے'' سر راہ''  کی مناسبت سے شام اقبال کا اہتمام کیا۔ غیر رسمی انداز کی یہ تقریب برگد چوک، المعروف زیرو پوائنٹ کے مقام پر منعقد ہوئی، جس کا مقصد شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز تھے۔ تلاوت کلام پاک اور اقبال کے نعتیہ کلام کی سعادت قرات اینڈ نعت سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے طالب علموں  محمد حنیف پیرزادہ اور محمد یوسف فہیم نے حاصل کی۔ بعد ازاں محمد ایوب، سیدہ مریم بخاری، مہرین عبدالصمد، فضیلہ شوکت، ماہم رفیق، ماہم طاہر، محمد صابر، ماورہ سہیل، عبداللہ مقصود، طلحہ، حفیظ نور رضا فیضی اور عبدالماجد نے مترنم اور تحت اللفظ شعر خوانی کی۔ ڈاکٹر مصطفی حیدر زیدی، شعبہ فارسی نے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالی۔ ذی شان تبسم، راشد سعیدی شعبہ اردو، ڈاکٹر غلام اصغر، شعبہ اقبالیات، آغا صدف مہدی، محمد الطاف احمد، شعبہ ارٹیفشل اینٹیلی جنس اور دیگر معزز اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی، اور یوں  ڈیڑھ گھنٹے پر مشتمل یہ شاعرانہ بیٹھک بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنچی۔

 

sham iqbal

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.