About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

4th International Conference on English Linguistics and Language Teaching by the IUB

PR No. 474/22, dated 30.11.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Department of English Linguistics, the Islamia University of Bahawalpur organized the 4th International Conference on Linguistics and Language Teaching. Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Vice Chancellor, the Islamia University of Bahawalpur inaugurated the conference. Delegates from different universities of Turkiye, Malaysia and Pakistan addressed in this two-day conference. While inaugurating the conference, the Vice-Chancellor appreciated the participation national and international speakers. He said the Department of English Linguistics, the Islamia University of Bahawalpur is one of the active departments in which the number of students has increased tremendously. The organization of the conference with the efforts of Dr. Riaz Hussain and the faculty is a very good initiative for the students. Students will benefit from the participation of national and international delegates and discussions on important topics in the conference. The focal person of the conference, Dr. Riaz Hussain, thanked Vice Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob, Dean Faculty of Arts and Languages Prof. Dr. Javed Hasan Chandio, Prof. Dr. Mamona Ghani and delegates for participating in the conference. In the opening session, the speakers from Turkey, Dr. Ali Karakas, Mehemt Akif Ersoy University, Burdur Turkiye, and Dr. Galip Kartal, Necmettin Erbakan University, Konya, Turkiye, delivered exclusive talks. Dr. Shahbaz Mustafa, Government College Women University Sialkot spoke on the subject of English syllabus and English curricular books. Dr. Waseem Azhar Gillani, the Islamia University Bahawalpur spoke on the topic of learning linguistics during the Covid epidemic. Dr. Muhammad Asif Ghazi University Dera Ghazi Khan spoke on the topic of Morphology and Phonetics. Dr. Shahid Nawaz, the Islamia University of Bahawalpur spoke on the topic of Corpus and Ecolinguistics. Other speakers included Dr. Misbah Ashraf, the Islamia University of Bahawalpur, Dr. Sajida Zaki, NED University of Engineering & Technology, Karachi, Prof. Dr. Habibullah Pathan, Mehran University Jamshoro, Sindh, Dr. Muhammad Akram, the Islamia University of Bahawalpur and Dr. Tahira Asghar, the Islamia University of Bahawalpur. A large number of faculty members and students participated in the conference.


eng ling



پی آر نمبر 474/22
 مورخہ 30.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگوئسٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی کانفرنس لینگو ئسٹکس اینڈ لینگوئج ٹیچنگ کا آغاز ہو گیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ کانفرنس میں ترکیہ، ملائیشیاء اور پاکستان کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے مندوبین خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈاکٹر ریاض حسین، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی اور قومی و بین الاقوامی مقررین کی شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لسانیات اور زبان کی تعلیم پر اس چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگوئسٹکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فعال شعبہ جات میں سے ایک ہے جس میں طلباء وطالبا ت کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر ریاض حسین اور فیکلٹی کی کوششوں سے کانفرنس کا انعقاد طلباء و طالبات کے لیے انتہائی احسن اقدام ہے۔ کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی مندوبین کی شرکت اور اہم عنوانات پربات چیت سے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ شعبہ کی تحقیقی اشاعت قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت فائدہ مند ہے۔ کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض حسین نے کانفرنس کی سرپرستی پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ غنی اور بین الاقوامی مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی سیشن میں ترکیہ سے آئے ہوئے مندوبین ڈاکٹر علی کراکاس، مہمت عکاف ایمسوئے یونیورسٹی بردر ترکیہ اور ڈاکٹر گالیپ کارٹل نکمیتن اربکان یونیورسٹی کونیا ترکیہ نے خطاب کیا۔دوسر سیشن میں ڈاکٹرشمائلہ اعجاز میمن مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورہ نے اطلاقی لسانیات کے موضوع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر شہباز مصطفی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے انگلش کے نصاب اور انگلش کتب کے موضوع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر وسیم اظہر گیلانی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کرونا وباء میں لسانیات سیکھنے کے موضوع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر محمد آصف غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان مارفارلوجی اینڈ فونیٹکس کے موضوع پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر شاہد نواز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کارپس اور ماحولیاتی لسانیات کے موضوع پر خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر مصباح اشرف، ڈاکٹر ساجدہ ذکی، پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ پٹھان، ڈاکٹر محمد اکرم اور ڈاکٹر طاہرہ اصغرنے خطاب کیا۔ کانفرنس میں فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


 

eng ling ur

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.