About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized the Life Changing seminar on Stress Free Exams

پی آر او نمبر 07 /24
مورخہ 04.01.2024
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر) سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے اشتراک سے ''امتحان میں نمایاں کامیابی کیسے؟'' پر ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار آڈیٹوریم فیکلٹی آف انجینئرنگ میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل انجینئر محمد احمد مہمان مقرر تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں طلباء کو امتحانات کی اہمیت، امتحانات سے متعلق دباؤ کی وجوہات اور علامات اور امتحانات سے منسلک چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ثابت شدہ مطالعاتی تکنیکوں اور جدید ریسرچ سے آگاہ کیا۔ انجینئر محمد احمد نے طلباء کو امتحانات سے جڑے تناؤ کو دور کرنے، یقینی تعلیمی حاصل کرنے اور امتحانات کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین سول انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ نے کہا یہ سیمینار اپنے طلباء کی ہمہ گیر ترقی کے لیے یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید، چیئرمین، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے سیمینار کے انعقاد اور سرپرستی پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر  پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد کا شکریہ ادا کیا۔

 

civil dept seminar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.