About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The Islamia University of Bahawalpur organized the Orientation and Interactive Session for Teaching Assistants

پی آر نمبر 387/22
 مورخہ 10/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ اینڈ ٹیچنگ اسسٹنٹس کے زیر اہتمام تمام شعبوں کے تدریسی معاونین، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے ساتھ ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اسسٹنٹس کو مبارکباد دی اور ڈائریکٹوریٹ کو مضبوط بنانے میں پر آرگنائزنگ کمیٹی اورپروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم ملغانی کی کوششوں کو سراہا۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ ورجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین طاہر، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی، ڈائریکٹر، ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ، پروفیسر آصف نوید رانجھا نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھ میٹیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف لاء اورشاہد درانی ڈائریکٹر، کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر نے موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نوید اسلم ملغانی، ڈائریکٹر ریسرچ اسسٹنس نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں، مقررین اور شرکاء کا خوش آمدید کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ اسسٹنٹ رجسٹرڈ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو اپنے اساتذہ کے ساتھ اپنے ادارے میں کام کرنے اور ان کے تجربات سے سیکھنے کا ماحول فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ نے سمسٹر کے آغاز سے قبل ٹیچنگ اسسٹنٹس کے عہدوں کا اشتہار دیا اور یونیورسٹی کے ضرورت مند اور ہونہار طلباء سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ منتخب ٹیچنگ اسسٹنٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ پورے سمسٹر میں اپنے ورک سپروائزر کی مدد کریں۔ ہر ٹیچنگ اسسٹنٹ کو نہ صرف 50% فیس معافی کے ساتھ سہولت فراہم کی جاتی ہے بلکہ پورے سمسٹر کے دوران ماہانہ وظیفہ کے طور پر 25,000 روپے بھی ادا کیے جاتے ہیں۔ پچھلے تین سمسٹروں کے دوران یونیورسٹی نے 378 طلباء کو بطور ٹیچنگ اسسٹنٹ خدمات انجام دینے کا موقع دیا ہے جس کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سہولت نے نہ صرف ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو بغیر کسی مالی پریشانی کے اپنی تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے بلکہ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے ان کی صلاحیتوں کی تعمیر میں بھی مدد کی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران شاہد درانی نے ''کامیابی کے لیے خود کو برانڈ کریں '' پر گفتگو کی اور طلبہ کو اپنے اہداف طے کرنے اور کامیابی کے راستے پر چلنے کے لیے پرجوش ہونے کی ترغیب دی۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز نے ٹیچنگ اسسٹنٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز سے بات چیت کی اور ''یونیورسٹی، دی پلیس آف لائٹ، دی لبرٹی اینڈ دی لرننگ'' کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں اور کمپنیوں کی مثالیں پیش کیں کہ وہ کس طرح دنیا کے اعلیٰ عہدوں پر آتی ہیں۔ انہوں نے ٹیچنگ اسسٹنٹس اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ آپ کے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کام کرنے کا ماحول کافی سازگار ہے جو آپ کو اپنے شعبے میں مستقبل کے رہنما بننے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی ڈین فیکلٹی آف لاء نے خطاب کرتے کہا کہ تدریس ایک عظیم پیشہ ہے اور اگر آپ اس پیشے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو اس پیشے کو پوری لگن کے ساتھ اپنانے کی ضرورت ہے۔

 

teaching assistant urdu

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.