About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The IUB hosted a seminar titled "Allama Iqbal's Love for the Prophet Muhammad (ﷺ).

پی آر او نمبر 70/25
مؤرخہ 15.02.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) قرأت و نعت سوسائٹی ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کا عشق رسول ﷺ منعقد کیا گیا۔ مہمان مقررہ پروفیسر ڈاکٹر روزینہ انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیسویں صدی کا ایک روشن وتابناک ستارہ جس نے اپنی روشن فکر سے عالم کائنات کو نہ صرف منور کیا بلکہ ذہن انسانی پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ مایہ ناز ہستی علامہ محمد اقبالؒ کی ہے جن کو شاعر مشرق، حکیم الأمت کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ ان کی پہچان عاشق رسول ﷺ کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے عشق رسول ﷺ کے تقاضے بیان کرتے ہوئے کہا کہ محبتِ رسول ﷺ کا بلند معیار یہ ہے کہ عبادات کے سوا محبوب مصطفی ﷺ کی عادات، نفسیات اور طبائع بھی نظروں میں قابلِ اتباع بن جائیں۔ محبتِ نبی ﷺ ایمان کی روح ہے اور اس کے بغیر جملہ اعمال اور مقامات و احوال بے جان ڈھانچہ ہیں۔ ڈاکٹر آصف ندیم ایڈوائزر مجلس مباحث نے کہا کہ سید المرسلین خاتم النبیین رحمۃ للعالمین سیدنا محمد مصطفیﷺ کی دائمی و عالمی نبوت و رسالت پر ایمان لانا فرض ہے۔ جس کے بغیر کوئی آدمی شرعاً مومن نہیں کہلا سکتا اور نہ دائرہ اسلام میں داخل ہوسکتا ہے، نیز جس طرح آپ ﷺ کی مطلق و غیر مشروط اطاعت و اتباع شرعاً لازم اور ہر لحاظ سے تعظیم و توقیر واجب ہے۔ ڈاکٹر شبانہ نذر ایڈوائزر آئی یو بی قرآت و نعت سوسائٹی نے تقریب میں آنے والے مہمان اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر سجیلہ کوثر، ڈاکٹر اکرم الازہری، ڈاکٹر قاضی حسین احمد، ڈاکٹر رمضان اشرف اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2025-02-15 at 1.39.33 PM (1)WhatsApp Image 2025-02-15 at 1.39.33 PM

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.