About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The objective of Directorate of Industrial Engagement is to enhance cooperation with industrial enterprises, Director IE

پی آر نمبر462/22
 مورخہ 21.11.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور:ڈائریکٹر انڈسٹریل انگیجمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کے مطابق یونیورسٹی میں صنعتی اداروں سے تعاون بڑھنے کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انڈسٹریل انگیجمنٹ قائم کیا گیا ہے تاکہ انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان تعاون کو بہتر  بناتے ہوئے یونیورسٹی اور صنعتی اداروں کے لیے مفید بنایا جائے۔ ڈائریکٹر انڈسٹریل انگیجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف خان نے ڈاکٹر ذولفقار احمد چیئرمین شعبہ فوڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ہمراہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سابق وائس چانسلر گیمبیا یونیورسٹی افریقہ اور کنٹری ڈائریکٹر ہلال فوڈ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی نعمان یوسف نے دونوں اداروں کے مابین تدریس و تحقیق میں تعاون و اشتراک، اساتذہ اور افسران کی استعداد کار میں اضافے، فوڈ سیکورٹی اور کوالٹی ایشورنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء ڈائریکٹر انڈسٹریل انگیجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف خان نے آئی ٹی بیس انڈسٹری لوجک ریک کا بھی دورہ کیا۔ چیف اپریٹنگ افیسر محمد بلال حسن کمپنی پروفائل اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر طے پایا کہ لوجک ریک کمپنی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 15 طلباء وطالبات کو ہر سال ملازمت فراہم کرے گی اور فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سے اشتراک عمل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر محمد آصف خان نے مزید بتایا کہ بہاول پور میں واقع ایپ کارٹ انڈسٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے مختلف شعبوں سے کانفرنسز اور سیمینار کے انعقاد میں تعاون کرے گی۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.