About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The officers of the 39th mid-career management course from NIM Islamabad visited IUB

پی آر او نمبر 62/24
مؤرخہ 22.02.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد سے آئے ہوئے 39 ویں مڈ کیرئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا اور ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، ڈاکٹر شہزاد گل سربراہ شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن، ڈاکٹر شینہیرہ محمود، ڈاکٹر عبداللہ ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزٹ اسٹڈیز، مزمل فیاض لیکچرار اور دیگر افسران موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے معزز افسران کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کی تاریخ، اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تدریس و تحقیق اور تدریسی اور غیر تدریسی شعبہ جات کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور سو سالہ قدیم تاریخ کی حامل عظیم دانش گاہ ہے۔ اس کی بنیاد نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے 1925 میں جامعہ عباسیہ کے طور پر رکھی۔ یہ جامعہ ترقی کے مختلف مدارج طے کر تے ہوئے 1975 میں چارٹرڈ قرار پائی۔ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تقریباً 1400 اساتذہ 15 فیکلٹیوں اور 6 کیمپسز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کی تعداد 65 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی رینکنگ میں دنیا کی 1000 اولین جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ وفد کے ارکان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اعلیٰ تدریسی وتحقیقی معیار، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں جامعہ کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں وفد کے ارکان نے یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔


39th mid carrer NIM isl (urdu)

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.