About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

The postdoctoral seminar was held by the Department of Iqbal Studies at the Islamia University of Bahawalpur

بہاولپور (پ ر) علامہ محمد اقبال پاکستان کا وہ فکری سرمایہ ہیں کہ جن پر ہم بلاشبہ فخر کرسکتے ہیں۔ ان کی شاعری اور کلام میں ہر زمانے کے مسائل کا حل موجود ہے اور ہم اس سے کماحقہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شعبہ اقبال اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام پوسٹ ڈاکٹریٹ اسکالرز کے تحقیقی سیمینارز کے صدارتی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر محمد اقبال شاہد پروفیسر ایمریطس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بلاشبہ اپنی اس نسبت اور اعزاز پر فخر کرسکتی ہے کہ اس کے قیام کی تجویز شاعر مشرق اور مصور پاکستان نے پیش کیے۔ چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ ہماری کوششوں سے شعبہ اقبال اسٹڈیز نے مختصر وقت قومی ہی نہیں بین الاقوامی شناخت مستحکم کی ہے۔ ان سیمینارز میں مختلف محققین نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے جو انہوں نے نامور اساتذہ کی نگرانی میں مکمل کیے ہیں۔ ڈاکٹر خالد محمود نے "افکارِ اقبال کی ترویج میں کتب خانوں کا عملی کردار"، ڈاکٹر عذرا پروین نے "نظمِ اقبال اردو: ماحولیاتی تناظر اور اطلاق" اور ڈاکٹر سُہیل عباس خان "کلامِ اقبال اردو کا لسانی تجزیہ" پر اپنی تحقیقات پیش کیں، جن کی نگرانی ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، چیئرمین شعبہ اقبال اسٹڈیز و فلسفہ نے کی۔ اسی طرح، ڈاکٹر قمر عباس نے "مثالی طرزِ حکومت فکرِ اقبال کے تناظر میں: تحقیق و تجزیہ" پر تحقیق پیش کی جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر افتخار شفیع کی نگرانی میں مکمل کی، جبکہ ڈاکٹر بابر نسیم آسی نے اپنی تحقیق "کلامِ اقبال فارسی کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ: تجزیہ و اطلاق" پیش کی جو انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کی نگرانی میں اپنی یہ تحقیق مکمل کی۔ اس موقع پر ممتاز محققین پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد (پروفیسر ایمریطس) اور پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی نے بطور جائزہ کار شرکت کی۔ یہ علمی سیمینارز ویڈیو کانفرنس روم، خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم، بغداد الجدید کیمپس میں منعقد ہوئے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ابرار عبدالسلام، پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، پروفیسر ڈاکٹر آصف خان، پروفیسر ڈاکٹر مسرت واجد، ڈاکٹر ذیشان تبسم، ڈاکٹر مصطفیٰ حیدر زیدی، محسن رضا، حافظ عتبان اللہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اصغر سیال نے سر انجام دئیے۔



 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.