About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The second phase of the training workshop for teachers organized by Seerat Chair, IUB is starting from 13 May 2024

پی آر او نمبر 155/24
مؤرخہ 11.05.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ کے دوسرے فیز کا آغاز مؤرخہ 13 مئی 2024ء سے ہورہا ہے۔ یونیورسٹی اساتذہ کے لیے سیرت النبیﷺ آگاہی ورکشاپ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر کی تجویز پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے نتیجے میں شروع ہوئی۔ سیرت چیئر کے زیر انتظام نعمت سلیم ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے اساتذہ کے لیے سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ کا آغاز نومبر 2023ء میں ہوا۔ اس ورکشاپ کی تجویز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن، ڈائریکٹر سیرت چیئر نے پیش کی۔ جسے پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے بھرپور تائید سے نوازا۔ انہوں نے ورکشاپ کی منظوری پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سیرت النبیﷺ کی اشاعت کے با برکت کام کے طفیل میری بخشش کا سامان ہوجائے۔ ورکشاپ کے پہلے فیز کے تحت عباسیہ کیمپس اور بغداد الجدید کیمپس میں 8 فیکلٹیز کے 600 اساتذہ کرام کی ٹریننگ مختلف گروپس میں ہوئی۔ ان فیکلٹیز میں کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، کمپیوٹنگ، انجینئرنگ، لاء، اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز، میتھامیٹیکل اینڈ فیزیکل سائنسز، میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور سوشل سائنسز شامل ہیں۔ اساتذہ کرام کے حلقوں میں مذکورہ ورکشاپ کو خوب پذیرائی ملی۔ ورکشاپ کا دوسرا فیز 13 مئی 2024ء سے شروع ہو رہا ہے، جس میں بغداد الجدید کیمپس میں 5 فیکلٹیز کے 500 سے زائد اساتذہ مستفید ہوں گے۔ ان فیکلٹیز میں ایگریکلچر، آرٹس اینڈ لینگویجز، ایجوکیشن، ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور منیجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس شامل ہیں۔ ہر سیشن کی صدارت متعلقہ فیکلٹی کے ڈینز کریں گے۔ توقع کی جاتی ہے سیرت النبیﷺ کے فروغ کے لیے سیرت چیئر کا یہ انقلابی قدم یونیورسٹی اساتذہ کے توسط سے طلبا وطالبات کے ذریعے معاشرے میں تعلیماتِ نبویﷺ کی اشاعت میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.