About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The second phase of the training workshop for teachers organized by the Seerat Chair, IUB has concluded

پی ار او نمبر 179/24
مورخہ 26.05.2024
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ کے لیے ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کی زیر صدرات فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ ٹریننگ ورکشاپ سے مستفید ہوئے۔ ورکشاپ سے یونیورسٹی کے تمام 1400 اساتذہ مستفید ہوئے۔ سیرت چیئر کے زیر انتظام نعمت سلیم ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے اساتذہ کے لیے سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ کا پہلا فیز نومبر 2023ء میں منعقد ہوا۔ ورکشاپ کا دوسرا فیز 13 مئی 2024ء سے شروع ہوا۔ جس میں چھٹے روز فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی۔ اس ورکشاپ کی صدرات پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز نے کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن، ڈائریکٹر سیرت چیئر نے تمام اساتذہ کرام کو خوش آمدید کہا اور سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ برائے اساتذہ کرام کا تعارف کروایا۔ انہوں نے علم کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نبی کریمﷺ کے شاگردوں کے ساتھ تعلق کی مثالوں سے بیان کیا۔ کلیدی مقرر ڈاکٹر مولانا خلیل احمد تھانوی، جامعہ اسلامیہ لاہور نے انبیاء کرام اور خاتم النبیین نبی کریمﷺ کا تفصیلی تعارف کروایا۔ انہوں نے نبوی اسوہ کی روشنی میں معاشرتی اخلاقیات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے انسانی نفس کے تزکیہ پر بھی مفصل بات کی۔ انہوں نے طلبہ سے خیرخواہی کے مختلف طریقوں پر بھی مثالوں کے ساتھ گفتگو کی۔  پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کلیدی مقرر اور تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیرت چیئر اس طرح کے انقلابی اقدامات میں کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ آپ نے اساتذہ کرام کو اخلاص سے تجدید نیت پر توجہ دلائی۔ طلبہ کے لیے خیر خواہی کا جذبہ پروان چڑھانے پر زور دیا۔ یاد رہے یونیورسٹی اساتذہ کے لیے سیرت النبیﷺ آگاہی ورکشاپ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز اور پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر کی تجویز پر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کے نتیجے میں شروع ہوئی تھی۔ ٹریننگ ورکشاپ کے پہلے فیز کے تحت عباسیہ کیمپس اور بغداد الجدید کیمپس میں 8 فیکلٹیز کے 600 اساتذہ کرام کی ٹریننگ مختلف گروپس میں ہوئی۔ اساتذہ کرام کے حلقوں میں مذکورہ ورکشاپ کو خوب پذیرائی ملی۔ ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ کے دوسرے فیز میں 500 سے زائد اساتذہ مستفید ہوئے۔ بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپس کے 200 سے زائد اساتذہ اس کے علاؤہ ہیں۔ مجموعی طور پر ورکشاپ سے یونیورسٹی کے 1400 اساتذہ مستفید ہوئے۔ توقع کی جاتی ہے سیرت النبیﷺ کے فروغ کے لیے سیرت چیئر کا یہ انقلابی قدم یونیورسٹی اساتذہ کے توسط سے طلبا و طالبات کے ذریعے معاشرے میں تعلیماتِ نبویﷺ کی اشاعت میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔


CLOSING session of TW for teachers 2CLOSING session of TW for teachers

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.