About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The second phase of the training workshop for teachers organized by the Seerat Chair, IUB has started

سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر اہتمام ٹریننگ ورکشاپ برائے اساتذہ کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگیا۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کی زیر صدرات فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے اساتذہ ٹریننگ ورکشاپ سے مستفید ہوئے۔ سیرت چیئر کے زیر انتظام نعمت سلیم ٹرسٹ لاہور کے اشتراک سے دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے اساتذہ کے لیے سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ کے دوسرے فیز میں فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے اساتذہ کو ٹریننگ دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن، ڈائریکٹر سیرت چیئر نے سیرت النبیﷺ آگہی ورکشاپ برائے اساتذہ کرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ کلیدی مقرر اور انٹرنیشنل ٹرینر الشیخ جہانگیر محمود نے سیرت النبیﷺ کی روشنی میں اساتذہ کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے استاد اور شاگرد کے باہمی تعلق کو نبی کریمﷺ کے شاگردوں کے ساتھ تعلق کی مثالوں سے بیان کیا۔ آپﷺ کی سیرت ردعمل کی بہتری کا سبق دیتی ہے۔ سب سے پہلی چیز ہماری نیت کی اصلاح ہے۔ نیت سے مراد ہمارا وہ مقصد ہے، جسے سامنے رکھ کر ہم تدریسی پیشہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ہمیں طلبا وطالبات کی تربیت کو مقدم رکھنا ہوگا۔ ہمارا رویہ طلبہ کی مسلسل تربیت کر رہا ہے۔ یہ ہمارا اختیار ہے کہ ہم انہیں اچھا یا برا رول ماڈل فراہم کریں۔ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے صدارتی کلمات ادا کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے استاد کے کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ طلبہ کو اساتذہ کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے ان کی صحیح خطوط پر تربیت پر زور دیا۔ انہوں اسلامیہ یونیورسٹی کی تاریخی لحاظ سے اسلامی اور تہذیبی روایت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹیچر ٹریننگ پراجیکٹ میں معاونت اور سرپرستی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کا شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر سیرت چیئر اور ان کی ٹیم کی انتھک محنتوں پر ستائشی کلمات کہے۔


2nd phase workshop by IUB and NST

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.