About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

The seminar "Guidelines for Social Peace and Order in the Light of Seerat-ul-Nabi (PBUH)" was organized at IUB

پی آر او نمبر 221/24
مؤرخہ 01.07.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیرِ انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان "معاشرتی امن وامان کے رہنما اصول سیرت النبیﷺ کی روشنی میں" تھا۔ پروگرام کی صدرات پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن، ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور نے کی۔ کلیدی خطاب کے لیے بین الاقوامی مقرر ڈاکٹر محمد زید ملک، کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب بطور مہمان خصوصی تشریف لائے۔ سیرت چیئر وقتا فوقتاً حالاتِ حاضرہ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تقریبات کے باوقار اہتمام کی روایت رکھتی ہے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری منیف احمد پیرزادہ نے حاصل کی۔ جب کہ نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت سعید بخاری کے حصے میں آئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمن ڈائریکٹر سیرت چیئر نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پروگرام کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی عصری ضرورت کو واضح کیا۔ کلیدی مقرر ڈاکٹر محمد زید ملک، کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عرب نے کلیدی خطاب کے دوران امن وامان کی اہمیت پر مفصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن وسیرت کی روشنی میں پرامن معاشرے کی صفات بیان کیں۔ انہوں نے سیرت النبیﷺ کی روشنی میں چھ رہنما اصول بیان کیے، جو معاشرے میں امن وامان کے حوالے سے کارگر ہوسکتے ہیں۔ صدرِ مجلس پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز نے خطبہ صدارت دیتے ہوئے کہا کہ سیرت چیئر کی طرف سے امن وامان کے حوالے سے اس سیمینار کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت کی تکمیل میں احسن اقدام ہے۔ ہمیں اپنی ذات سے اصلاح کا عمل شروع کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈائریکٹر سیرت چیئر کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ پروگرام میں ماڈریٹر کے فرائض ڈاکٹر رمضان اشرف اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ عربی نے سر انجام دئیے۔ سیمینار کا اختتام مولانا رحمت اللہ جامع العلوم ملتان کی دعا سے ہوا۔ سیمینار میں سول سوسائٹی سے تاجران، ائمہ وخطبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

WhatsApp Image 2024-07-01 at 3.00.20 PM (1)WhatsApp Image 2024-07-01 at 3.00.20 PM

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.