The third season of the two-day Faiz Adbi Mela was held by Islamia University of Bahawalpur
PRO No. 469/24 dated 12.12.24
Directorate of Public Relations, Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur (PR) The Department of Urdu, the Islamia University of Bahawalpur organized a two-day Faiz Literary Festival Season 3. The inaugural session was held at the Faculty of Arts and Languages Auditorium. The chief guest of the inaugural session was Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, Prof. Dr. Muhammad Kamran. Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Kamran said that this festival is a high-level educational, scientific and cultural activity. While discussing the need for Urdu language, he called Urdu a necessity of civilization. On this occasion, he said that Faiz Ahmed Faiz made poetry essential for civilization. Later, he appreciated the management and organization of the Urdu Department and Faiz Festival and said that all the sessions of Faiz Festival will prove to be very important. Dean of the Faculty of Arts and Languages and Head of the Department of Urdu, Prof. Dr. Syed Aamir Sohail, while speaking, highlighted the performance of the Urdu Department and the tradition and importance of the Faiz Literary Festival. Professor Dr. Rosh Nadeem delivered his keynote address, in which he viewed the poetry of Faiz Ahmed Faiz in the context of globalization, locality and consumerism and clarified the significance of Faiz in the future. Later, the second keynote address was delivered by Professor Dr. Aslam Adib, in which he highlighted the need to understand Faiz in the light of contemporary context, local and national needs, and global knowledge. In the first session, Professor Dr. Zia-ul-Hassan spoke on modern philosophical and cultural debates of criticism and Dr. Mazhar Abbas performed the duties of the moderator. In this session, Professor Dr. Shagufta Hussain, Professor Dr. Saima Iram, Professor Dr. Abdul Aziz Malik, Dr. Khurram Shahzad, Dr. Jam Abid spoke. The second session was presided over by Rana Mehboob Akhtar and discussed the topic of new possibilities of non-fiction creative prose in Urdu. In the second session, Shakir Hussain Shakir, Raziuddin Razi, Dr. Altaf Yousafzai, Azhar Farag, Dr. Saira Irshad spoke. The duties of the director were performed by Dr. Ghulam Asghar. On the second day of the Faiz Literary Festival, a discussion was held under the chairmanship of Hafeez Khan on the topic of Modern Urdu Fiction: New Region and the speakers gave detailed discussions. In this session, Professor Dr. Tahira Iqbal, Professor Dr. Muhammad Khalid Fayyaz, Dr. Shahid Nawaz, Dr. Azra Liaquat, Dr. Sajjad Naeem spoke. The duties of the director were performed by Dr. Rashidi Saeedi. The main component of the Faiz Literary Festival Season 3 was the book fair and food bazaar. Vice Chancellor Professor Dr. Muhammad Kamran appreciated the participation of a large number of publishers in the book fair. At the end of the ceremony, shields based on the picture of Faiz Ahmed Faiz were presented to all the delegates.
پی آر او نمبر 469/24
مؤرخہ 12.12.24
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
بہاولپور (پ ر) شعبہ اردو، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام دو روزہ فیض ادبی میلہ سیزن 3 منعقد کیا گیا۔ افتتاحی سیشن فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ یہ میلہ ایک اعلی سطح کی تعلیمی، علمی اور تہذیبی سرگرمی ہے۔ انہوں نے اردو زبان کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے اردو کو تہذیب کی ضرورت قرار دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیض احمد فیض کہ شاعری کو مہذب ہونے کے لیے لازمی قرار دیا، بعد ازاں انہوں نے شعبہ اردو اور فیض میلے کے انتظام و انصرام کو سراہتے ہوئے اسے لائق تحسین قرار دیا اور کہا کہ فیض میلے کے تمام سیشن نہایت اہم ثابت ہوں گے۔ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز و صدر شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سید عامر سہیل نے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ اردو کی کارکردگی اور فیض ادبی میلہ کی روایت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر روش ندیم نے اپنا کلیدی خطبہ پیش کیا، جس میں انھوں کو فیض احمد فیض کی شاعری کو عالمگیریت، مقامیت اور صارفیت کے تناظر میں دیکھا اور مستقبل میں فیض کی معنویت کو واضح کیا۔ بعد ازاں دوسرا کلیدی خطبہ پروفیسر ڈاکٹر اسلم ادیب نے پیش کیا جس میں انھوں نے معاصر صورت، مقامی و قومی ضرورت، عالمی علمیات کے پیش نظر فیض کو سمجھنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پہلے سیشن میں تنقید کے جدید فلسفیانہ اور ثقافتی مباحث پر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحسن نے گفتگو کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر مظہر عباس نے سرانجام دیئے۔ اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ملک، ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر جام عابد نے گفتگو کی۔ دوسرے سیشن رانا محبوب اختر نے صدارت کی اور اردو میں غیر افسانوی تخلیقی نثر کے نئے امکانات کے موضوع پر گفتگو کی۔ دوسرے سیشن میں شاکر حسین شاکر، رضی الدین رضی، ڈاکٹر الطاف یوسف زئی، اظہر فراغ، ڈاکٹر سائرہ ارشاد نے گفتگو کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر غلام اصغر نے سرانجام دیئے۔ فیض ادبی میلے کے دوسرے روز حفیظ خان کی صدارت میں جدید اردو فکشن نئے منطقے کے موضوع پر مذاکرہ منعقد ہوا اور مقررین نے تفصیلی گفتگو کی۔ اس سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ اقبال، پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد فیاض، ڈاکٹر شاہد نواز، ڈاکٹر عذرا لیاقت، ڈاکٹر سجاد نعیم نے گفتگو کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشدی سعیدی نے سرانجام دیئے۔ فیض ادبی میلہ سیزن 3 کا اہم جزو کتاب میلہ اور فوڈ بازار تھا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کتاب میلے میں بڑی تعداد میں پبلیشرز کی شرکت کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر تمام مندوبین کو فیض احمد فیض کہ تصویر پر مبنی شیلڈز پیش کی گئیں۔