About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Third parallel session of the Faiz Adbi Mela 2025 was held at Abassia Campus, IUB

پی آر او نمبر 478/25
مؤرخہ 07.12.2025
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور
شعبہ اردو و اقبالیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فیض ادبی میلے کا تیسرا متوازی سیشن "کتابوں کا جہاں" کمیٹی روم، وائس چانسلر سیکرٹریٹ عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا، جس میں کلیاتِ فراق گورکھپوری مرتبہ از ڈاکٹر تقی عابدی اور اب اچھوت بولے گا خلیل کنبھار پر گفتگو کی گئی۔ مجلسِ صدارت شوکت اشفاق (صحافی، کالم نگار، دانشور ملتان) اور ڈاکٹر روبینہ ترین (سابق چیئرپرسن شعبہ اردو، زکریا یونیورسٹی ملتان) نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر تقی عابدی (محقق، دانشور، ماہرِ فیض کینیڈا) اور خلیل کنبھار (شاعر، کالم نگار، دانشورتھرپارکر، سندھ) شامل تھے۔ شرکائے گفتگو میں ڈاکٹر روبینہ رفیق، ڈاکٹر ممتاز کلیانی، ڈاکٹر زوار حسین شاہ، ڈاکٹر شوکت نعیم قادری، ڈاکٹر الیاس کبیر، ڈاکٹر مظہر عباس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، لیاقت جعفری اور علی نقوی شامل تھے، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر واصف اقبال صدیقی نے انجام دیے۔ یہ ادبی نشست علمی مکالمے، تنقیدی بصیرت اور فکری ہم آہنگی کے اعتبار سے فیض ادبی میلے کا ایک بھرپور اور یادگار حصہ ثابت ہوئی۔

 

WhatsApp Image 2025-12-07 at 12.15.34 PM

© 2025 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.