About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

three-day social sciences workshop was held under the MoU of University of Gujarat and IUB

پی آر او نمبر285/23
مورخہ 14.07.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
یونیورسٹی اور اعلی تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد تحقیق، تخلیق اور تعلیم کے میدانوں میں معاشرے کی فکری و عملی تعمیر و ترقی ہوا کرتا ہے اس فلسفہ کے تحت ہم اپنے اساتذہ کی نصابی و ہم نصابی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ممکنہ اقدامات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں ہم تین روزہ ورکشاپ میں آنے والے ماہرین اور شرکاء کے جذبہ کو سراہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ورکشاپ شریک اساتذہ کے لیے جہاں نئی جہتوں سے آگاہی کا موجب بنے گی وہیں دوسری یونیورسٹیوں سےآنے والے ریسورس پرسنز کو ہمارے اساتذہ کے ساتھ مل کر نئی تخلیقی اور تحقیقی میدانوں میں کام کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے یونیورسٹی آف گجرات اور اسلامیہ یونیورسٹی کی باہمی یادداشت کی مفاہمت کے تحت ہونے والی تین روزہ سوشل سائنسز کی جاری ورکشاپ کے تناظر میں کیا شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا اس ورکشاپ کے فوکل پرسن ہیں انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی ورکشاپ سے دوسرے اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ کرام کے ساتھ مل کر نئے آئیڈیاز اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی نایاب صورتیں وضع ہوتی ہیں پروفیسر ڈاکٹر شہزاد نے ایک سیشن کی صدارت بھی کی۔ اس سیشن کے مہمان اعزاز ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلیک ریلیشنز شہزاد احمد خالد تھے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی اور موجودہ وائس چانسلر کے زیر سرپرستی ہونے والے بہترین اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے۔ اسلامیہ یونورسٹی کا تاریخی، ثقافتی و تہذیبی ورثاء سے آگاہ کیا۔ پہلے روز کے سیشنز میں پنجاب یونی شعبہ ڈیجیٹل میڈیا کی چیئر پرسن۔ پروفیسر ڈاکٹر سویرا شامی اور شعبہ ڈیویلپمنٹ کمیونی کیشن کی چیئر پرسن ڈاکٹر عائیشہ جامی نے اپنے اپنے موضوعات کا بہترین انداز سے احاطہ کیا۔ جبکہ افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر ثمر فہد، ڈاکٹر بشریٰ صدیق، ڈاکٹرجام  سجاد احمد، پروفیسر قدرت اللہ شہزاد و دیگرعمائدین نے بھی اظہار کیا۔  یونیورسٹی آف گجرات سے پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف ڈین فیکلٹی آف آرٹس اس تمام پراجیکٹ کے لیڈنگ پرسن ہیں اور انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی کے بہترین انتظامات اور بھر پور تعاون کو سراتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.