About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Three days training for Deputy Wardens, Assistant Wardens and Admin Officers of University Hostels, IUB

پی آر او نمبر 241/23
مورخہ 06.06.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاول پور (پ ر): ہال کونسل اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیرا ہتمام وارڈن اور دیگر انتظامی عملے کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب تربیتی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور تربیت مکمل کرنے والے سٹاف ممبران میں اسناد تقسیم کیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہاسٹلز کے عملے کی پیشہ ورانہ تربیت بہت اہم ہے اس سلسلے میں چیئرمین ہال کونسل میل ڈاکٹر فہیم مشتاق اور چیئرمین ہال کونسل فی میل پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر کی جانب سے اس ورکشاپ کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر فہیم مشتاق نے خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد سٹاف کی پیشہ ورانہ مہارت، کام کی انجام دہی، ڈسپلن، کسٹمر سروسزاور قواعد و ضوابط سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی، میس سے متعلقہ امور، سیکورٹی اور سیفٹی اور ایمرجنسی کی صورت میں فرسٹ ایڈ اور طلباء وطالبات کے نفسیاتی مسائل، ٹیم ورک اور دیگر امور پر ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ میں رضوان مجید ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈاکٹر ابراہیم منیجر اوشا، میجر اعجاز حسین شاہ چیف سیکورٹی آفیسر، ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ ایگزیکٹو میڈیکل آفیسر، سلمان محمود قریشی چیف وارڈن، ڈاکٹر عابدہ فردوس ایڈیشنل رجسٹرار، محمد عمران بھٹہ ایڈیشنل رجسٹرار،  سید فصیح الدین گیلانی ایکس ای این اور محمد عرفان ورڈن میل ہاسٹلزنے خصوصی لیکچر دیئے۔


trainig hostel staff

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.