About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

To highlight the thoughts and ideas of Dr. Allama Muhammad Iqbal, Jashan-e-Khudi events are being organized by IUB & PAC

پی آر نمبر 425/22
 مورخہ 31.10.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے افکار و نظریات کو اُجاگر کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں دس روزہ  جشنِ خودی کی تقریبات کی انعقاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں شعبہ اقبالیات اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور ڈویژن کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ شرکائے اجلاس میں سجاد حسین ڈائریکٹر آرٹس کونسل، ڈاکٹر محمد اصغر سیال، ملک ذکا ء اللہ، ڈاکٹر ارم صبا، عتبان اللہ، محسن رضا اور فقیہ اسلام شامل تھے۔ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام چیئرمین شعبہ اقبالیات نے شیخ الجامعہ انجنئیر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایات کے روشنی میں جشنِ خودی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ یہ جشن اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد ہوگا جس میں دونوں اداروں کے اشتراک سے پورے دس روز تقریبات جاری رہیں گی۔ ''خطاطیِ کلامِ و تصاویرِ علامہ اقبالؒ'' کے عنوان سے یکم سے 10 نومبر 2022ء تک ہاکڑا آرٹ گیلری بغداد الجدید کیمپس میں نمائش جاری رہیگی جس میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی زندگی کی تصویری نمائش کے ساتھ ساتھ ان کے اشعار پر مبنی شہ پارے رکھے جائیں گے۔ اس موقع پر بہاول پور کے عوام کی اقبال سے وابستگی کے اظہار کے طور شائقِ اقبال کے  ایک نادر قلمی نسخے کو بھی پیش کیا جائے گا۔  تصویری نمائش میں نسلِ نو کو اقبال کی مکمل زندگی سے آگاہی دی جائے گی۔ نایاب تصاویر میں اقبال کی مصروفیات، عائلی زندگی اور ملاقاتوں کو دکھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 2 نومبر 2022ء کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں '' اے طائر لاہوتی اُس رزق سے موت اچھی'' کے عنوان سے تقریری مقابلہ ہوگا جس میں سکولز، کالجز اور جامعات کے طلبہ و طالبات حصہ لیں گے۔ 3 نومبر 2022ء کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں مقابلہ مضمون نگاری  '' خودی ہے تیغ فَساں '' کے عنوان سے انعقاد پذیر ہوگا۔ اس مقابلے میں طلبہ و طالبات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے اورافکارِ اقبال کو اپنے اپنے مضامین میں پیش کریں گے۔ 5 نومبر 2022ء کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں کیلی گرافی کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ اس مقابلے میں سکول، کالجز اور جامعات کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد حصہ لے گی۔ قلم کاروں کو دو گھنٹے دیئے جائیں گے جس میں وہ اپنے فن پارے تخلیق کریں گے۔ ماہرینِ فن کو بطور ججز مقرر کیا گیا ہے تاکہ پوزیشنز کا فیصلہ کیا جاسکے۔ 7 نومبر 2022ء کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں پینٹنگ/ سکیچ  کے مقابلہ جات کا انعقاد ہوگا جس میں خواہش مند  طلبہ و طالبات کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ کسی خاص میڈیم کی پابندی کے بغیر شرکائے مقابلہ کو اختیارحاصل ہوگا کہ وہ اپنے تخلیقی جوہر دکھائیں۔ اس موقع پر سکیچ اور رنگوں کے ذریعے پیغامِ خودی نسلِ نو کے ذریعے ترسیل پائے  گا۔  8 نومبر 2022ء کو مقابلہ ٹیبلو کلامِ اقبال منعقد ہوگا جس  میں سکول، کالجز اور جامعات کے طلبہ و طالبات کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اسٹیج پر پیغامِ اقبال کو پیش کریں۔ شبِ موسیقی کلامِ اقبال کی تقریب 8 نومبر 2022ء کو رشیدیہ آڈیٹوریم میں ہوگی اس محفلِ موسیقی  میں مقامی اور قومی سطح  پر شہرت کے حامل گلوکار اپنے فن کے ذریعے کلامِ اقبال  پیش کریں گے۔  طلبہ و طالبات میں مطالعہ کتب کے فروغ کیلیے نمائشِ کتب کا اہتمام 8 نومبر سے 10 نومبر 2022ء ہوگا جس میں اقبال اکادمی پاکستان لاہور، فکشن ہاؤس لاہور اور دیگر  پبلشرز کی طرف سے رعایتی قیمتوں پر کتب کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ 8 نومبر سے 10 نومبر 2022ء  فوڈ سٹالز بھی لگائے جائیں گے جس میں بہاول پور کے معروف ادارے اپنے فوڈ آئٹمز  پیش کریں گے۔ 09 نومبر 2022 ء کو مرکزی تقریب خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم بغداد الجدید کیمپس میں انعقاد پذیر ہوگی۔ جس میں ملک کے معروف ماہرینِ اقبال شرکت کریں گے اور اقبال کے فکر و فن پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبا کی کثیر تعداد موجود ہوگی۔ نسلِ نو میں فکرِ اقبال کی ترویج کے لیے '' مشاعرہ بہ یادِ اقبال'' کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کے معروف نوجوان شعرا شریک ہوں گے۔ مشاعرے کا آغاز شام پانچ بجے ہوگا جس کی صدارت نسلِ نو کے مقبول ترین شاعر جناب وصی شاہ کریں گے۔ نظامت کے فرائض آغا صدف مہدی اور ڈاکٹر فرزانہ ریاض سرانجام دیں گے۔ شرکا ئے مشاعرہ میں ڈاکٹر عاصم ثقلین، اظہر فراغؔ، ڈاکٹر صابرہ شاہین، ظہیرؔ مہاروی، مظہرؔ نیازی، ناصرعدیلؔ، ڈاکٹر افتخار علی افتخار، خالد محبوب، پارسؔ مزاری، عاطف نصیرؔ، عمران علی اعوان، ناصر سیال، محسن دوست اور حفیظ طاہر کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خطاطی کلامِ اقبال و تصاویر علامہ اقبال کا افتتاح انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، راجا جہانگیر انور کمشنر بہاول پور ڈویژن اور زاہد پرویز وڑائچ ڈپٹی کمشنر  بہاول پور کریں گے۔ کالج آف فائن آرٹس اینڈ  ڈیزائن نمائش میں خصوصی معاونت کرے گا۔ انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام اور سجاد حسین نے بتایا کہ ہرایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے نو کیمٹیاں تشکیل  دی گئی ہیں۔ سٹیج کمیٹی کے سربراہ  ڈاکٹر محمد اصغر ہوں گے ان کی معاونت ایم۔ فل سکالرز نُرید فاطمہ، اقرا اختر، ارم اکبر اور بی ایس کے طلبا محمد سفیان اور اکمل منیر کریں گے۔ ویلکم کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ارم صبا ہوں گی ان کی معاون پی ایچ ڈی سکالر عصفہ اکبر، ٹیچنگ اسسٹنٹ عظمیٰ مظہر اور بی ایس کی طالبات طیبہ ارم، علیزہ فاطمہ اور عائشہ انور ہوں گی۔  مشاعرہ کمیٹی کے سربراہ حافظ عتبان اللہ ہوں گے ان کے معاونین میں پی ایچ ڈی سکالر محمد حفیظ طاہر، محمد شاہد حسین اور بی ایس کے طلبا ثناء اللہ اور محمد احمد ہوں گے۔ ڈسپلن کمیٹی کی ذمہ داری محمد محسن رضا کے سپر د ہوگی۔ جس میں ایم فل سکالرز محمد شاہد، محمد یوسف، محمد آصف، محمد ندیم، محمد اشرف، محمد، عرفان اشرف،  نوشابہ رانی، مریم بتول، طیبہ یوسف، آصفہ سلیم، عاصمہ بی بی، عائشہ  اور بی ایس کے محمد طارق، عائشہ ذوالفقار اور عاصمہ ذوالفقار  معاون ہوں گے۔ اکاموڈیشن کمیٹی کے سربراہ پی ایچ  ڈی سکالر نیاز احمد اور ان کے معاونین میں ایم۔ فل سکالر علی اکبر، بی ایس کے طلبا محمد عاقب، محمد نوید، محمد وسیم اور فرحان شریف ہوں گے۔ فوٹو گرافی کمیٹی کے سربراہ پی ایچ ڈی سکالر محمد ساغر جب کے معاونین پی ایچ ڈی سکالر راشدہ شفیع، ایم فل سکالر محمد اسحاق، پی ایس  سے انعم نازک، محمد نوید اور نرما اقبال ہوں گے۔ سوشل میڈیا کمیٹی کی ذمہ داری بلال انجم اور ان کے ساتھیوں کے سپر د ہوگی۔ فوڈ کورٹ کمیٹی کینگران ایم فل سکالر محمد حسن جب کے معاونین وردہ خان، محمد یعقوب اور بلاول مختار ہوں گے۔ بک فئیر کمیٹی ایم فل سکالر محمد احمد حمید کی نگرانی میں محمد جاوید، ریاض حسین اور سراج احمد  شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام انتظام مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جشنِ خودی کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد جامعہ کی تاریخ میں منفرد اضافہ ہوگا جس میں شعبہ اقبالیات اور پنجاب آرٹس کونسل بہاول پور مشترکہ سطح پر فلسفہ خودی کے فروغ میں اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

 

 

jashne khudi 3

 

 

jashne khudi 2

 

 

jashne khudi

 

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.