About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

To meet the furniture requirements in the university, a Furniture Manufacturing Unit has been established at BJC, IUB

پی آر او نمبر 23/48
مورخہ 04.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب کے ویژن کے مطابق جامعہ نے خود کفالت کی منزل کی جانب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ بغداد الجد ید کیمپس میں قائم کی گئی اس فرنیچر فیکٹر ی میں اعلیٰ معیار کا فرنیچر تیار ہو رہا ہے۔ فرنیچر فیکٹری میں ہنرمند کاریگر اپنے کام میں مصروف عمل ہیں اور دن رات شفٹوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کی فرنیچر ضروریات کو جلد پورا کیا جا سکے۔ فرنیچر مینوفیکچرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بلال احمد خان لودھی نے کہا ہے کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر قائم کیے جانے والی اس فرنیچر کارخانے میں تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کا فرنیچر تیار ہو گا جس سے فرنیچر کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ اسی طرح اس فیکٹری میں تیار شدہ فرنیچر جو عالمی معیار کا ہے۔ دیگر اداروں کو فراہم کرکے یونیورسٹی کی آمدن میں بھی اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فرنیچر فیکٹری میں فرنیچر کی تیاری کے لیے تمام جدید مشینیں اور اوزار فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت مارکیٹ میں فرنیچر کی قیمتیں بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔ یونیورسٹی کا تیار کردہ فرنیچر کم لاگت میں بہتر معیار کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے فرنیچر کے معاملے میں دیرینہ مسئلے کو حل کرتے ہوئے یونیورسٹی کو نہ صرف خود کفیل بنایا ہے بلکہ ہنر مند کاریگروں کو روزگار بھی فراہم کیا ہے۔

 

FMU 1FMU 2FMU 3


 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.