About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Trees are the guarantee of life on the planet. Prof. Dr. Tanveer Hussain Turabi, Dean, Faculty of Agriculture, IUB

درخت کرہ ارض پہ زندگی کی ضمانت ہیں، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی 

بہاولپور (پ ر) ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین خاں ترابی نے موسم بہار کی شجر کاری کے سلسلے میں عالمی دن برائے جنگلات کے موقع پر کہا کہ اگر پاکستان کو سرسبزو شاداب بنانا ہے تو پھر ہمیں شجر کاری کو فروغ دینا ہوگا۔ گزشتہ روز فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پہ درخت زندگی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنگلات انتہائی ضروری ہیں۔ گزشتہ روز فیکلٹی آف ایگریکلچر میں رواں سال کا "فاریسٹ فوڈ" کے تحت عالمی دن برائے جنگلات جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں لوکل کیمونٹی، کسان، طلباء اور ٹیچرز کیمونٹی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ عالمی دن برائے جنگلات کے موقع پر انسٹیوٹ آف فاریسٹ سائنسز جامعہ اسلامیہ بہاولپور نے اسٹیٹ کیئر ڈیپارٹمنٹ، طلباء، کسان، سکول و کالجزز، چولستان یونیورسٹی آف ویٹنرنری ایند اینیمل سائنسز ڈی ایچ اے بہاولپور اور ایمپلائی ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع پیمانے پر پودے تقسیم کیے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین خان ترابی 2012 سے اب تک پاکستان میں جنگلات کی بہتری، بڑھوتری اور ایگروفاریسٹری سوشل فاریسٹری ایکسٹینشن فارسٹری اربن فارسٹری جیسے انتہائی اہم پہلو پر کام کررہے ہیں۔ بطور زرعی سائنسدان انہوں نے 2 بین الاقوامی اور 3 قومی معیار کی کتب بھی متعارف کرائیں جو جنگلات کی تعلیم میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مزید برآں ریئس کلیہ زراعت و ماحول پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین خاں ترابی نے نرسری اسٹاف کی انتھک محنت کو خوب سراہا۔

WhatsApp Image 2025-03-21 at 4.50.18 PM
 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.