About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Under the Prime Minister Youth Programme, HEC Pakistan has started talent hunt youth sports league volleyball trials

پی آر او نمبر23/67،  مورخہ17.02.2023
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام
 ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان (ایچ ای سی) کے تحت ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ والی بال کے ٹرائلز کا بہاولپورمیں آغاز
پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ والی بال کے ٹرائلزکا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ریجن کے دو روزہ ٹرائلز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں منعقد کیے گئے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت منعقدہ یہ ٹرائلز ملک بھر کے 25 مقامات پر منعقد کیے جائیں گے جن میں 15 سے 25 سالہ نوجوان طلباء و طالبات حصہ لیں گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا مقصد ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اوران کو کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم کی مشیر برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبوں کا آغاز کررکھا ہے، جن میں خواتین کو مردوں کے برابر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کھیلوں سمیت ہرشعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی میں اپنا کردار نبھا سکیں۔پنجاب ریجن کے اسلامیہ یونیورسٹی میں منعقدہ ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹرآفتاب حسین گیلانی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ٹرائلز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میاں شاہد اقبال تھے۔ ان ٹرائلزمیں پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے برانڈ ایمبیسیڈر محمد بخش جاوید، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی والی بال ٹیم کے کوچ واصف محمود سمیت پاکستان والی بال ایسوسی ایشن کے بہاولپور میں عہدیداران شامل تھے۔ٹرائلز کے بعد منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ کیمپ میں قابل کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کروائی جائے گی اور پراونشل لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس مرحلے کی تکمیل کے بعد بہترین کھیل دکھانے والے کھلاڑیوں کو اپنے اپنے صوبے کی جانب سے نیشنل لیگ کا حصہ بنیں گے۔یہاں یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ میں ٹرائلز، کوچنگ کیمپس، پراونشل اور نیشنل لیگز میں بہترین کھیل دکھانے والے کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔


 

talent hunt SL

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.