About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

USAID awarded 9.8 million PKR scholarships to 40 female students of IUB

پی آراونمبر 373/22
 مورخہ 03.10.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی 40 طالبات کو یو ایس ایڈ کی جانب سے 9.8 ملین روپے کے وظائف دیئے گئے۔ اس موقع پر بغدا دالجدید کیمپس میں خصوصی تقریب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان سجاد جہانیہ، ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس ڈاکٹر غلام حسن عباسی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندے فرحت عباس شریک ہوئے۔ یہ وظائف سال 2021-22 کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور اس وقت کل 92 کروڑ روپے کے وظائف دئیے جا رہے ہیں جن میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے علاوہ مختلف اداروں اور یونیورسٹی کے اپنے ذرائع سے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے طالبات کو وظائف کی فراہمی انتہائی خوش آئند عمل ہے۔ ڈائریکٹر انفارمیشن ملتان سجاد جہانیہ نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دورے کے موقع پر جامعہ کی تدریسی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہی حاصل ہوئی۔ جنوبی پنجاب ایک پسماندہ خطہ ہے اوریہاں کے طلباء وطالبات کی اکثریت اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے وظائف کی مختلف سکیمیں لائق تحسین ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسن عباسی نے کہا کہ یو ایس ایڈ نے سال 2014 سے اب تک 263 طالبات کو 29.5 ملین روپے کے وظائف فراہم کیے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے فرحت عباس نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب یہ وظائف خاص طور پر طالبات کو دیئے گئے ہیں تاکہ خطے کی سماجی اور معاشی ترقی میں حصہ لیا جا سکے۔

 

Us aid urdu

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.