Various activities are going in IUB regarding Anti-Dengue campaign Under the direction of Worthy VC
PRO No. 359 /23, dated 11.09.2023
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
According to directives from the Punjab government, various activities are going on in the Islamia University of Bahawalpur in connection with the anti-dengue campaign. Under the direction of Prof. Dr. Naveed Akhtar, Vice-Chancellor the Islamia University of Bahawalpur, Medical and Health Care, State Care and Directorate of Outreach, Communication and Public Relations have started various activities. Chief Medical Officer Dr. Usman Cheema has said that various activities have been started in connection with the anti-dengue campaign in the Islamia University of Bahawalpur. He said that the initial symptoms of dengue fever include severe fever and body pain due to loss of appetite and pain behind the eyes that spread to the other side of the head. Such spots appear on the body, which appears in measles. There is difficulty in breathing, and the patient goes into a state of shock due to severe abdominal pain in addition to pallor. The patient should be given plenty of juice, soup, and milk along with a normal diet and should be provided complete rest. Dr. Muhammad Latif Principal Officer State Care said that regarding preventive measures in this regard two to three times a week at homes, offices and shops should be cleaned and sprayed with mosquito repellents. Dengue mosquito breeds in clean water, so clean water collection vessels such as pitchers, drums, tanks, etc. should be properly covered. Today is the season of using room coolers, so whenever they are not in use, water should be removed from them. Coils, mats, lotions, and mosquito nets should also be used to prevent mosquitoes. Do not allow water to accumulate in roofs, plant beds, pots, old pots, and tires inside the houses. Meanwhile, cleaning and spraying arrangements are being made in all teaching and administrative departments, hostels, and colonies. During the rainy season, all the places where water can stand are being closed. Water containers and water tanks, etc. are being covered. Special instructions have been issued to prevent spillage of water from room coolers, air conditioners, and refrigerators. Sanitation staffs have been instructed not to allow water to accumulate in case of rain, to clean roofs and arrange for disposal of garbage should be prevented, and the pots should be kept clean. Anti-dengue sprays and fogging are arranged in the artificial lakes located in the university for feeding dengue lava fish or sprinkling of appropriate drugs. Water should not be allowed to collect in construction materials and old tires, etc. Similarly, the sewage system is also being kept functional. All possible dengue breeding sites are being regularly monitored.
پی آر او نمبر 359 /23
مورخہ 11.09.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر، اسٹیٹ کیئر اور ڈائریکٹوریٹ آف آؤٹ ریچ، کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلشنز نے مختلف سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان چیمہ نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاو ل پور میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلے میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخار کی ابتدائی علامات میں شدید بخار اور جسم میں درد ہوتا ہے جس کے باعث بھوک بھی نہیں لگتی، آنکھوں کے پیچھے درد شروع ہوتا ہے جو سر کے دوسری طرف پھیل جاتا ہے۔ جسم پر ایسے دھبے نمودار ہونے لگتے ہیں جو خسرے کی بیماری میں دکھائی دیتے ہیں۔ سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے اور رنگت پیلی ہونے کے علاوہ پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مریض صدمے کی حالت میں چلا جاتا ہے۔ مریض کو نارمل خوراک کے ساتھ زیادہ مقدار میں جوس، سوپ اور دودھ دینا چاہیے اور مکمل آرام مہیا کرنا چاہیے۔ڈاکٹر محمد لطیف پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر نے کہا کہ اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ہفتے میں دو سے تین بار گھروں، دفاتر اور دکانوں میں صفائی کر کے مچھر مار ادویات کا سپرے کرنا چاہیے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی میں ہوتی ہے اس لیے صاف پانی جمع کرنے کے برتنوں مثلاً گھڑے، ڈرم، ٹینکی وغیرہ کو مناسب طریقے سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔آج کل روم کولر کے استعمال کا موسم ہے اس لیے جب بھی یہ استعمال میں نہ ہوں ان میں سے پانی نکال لینا چاہیے۔ مچھروں سے بچاؤ کے لیے کوائل، میٹ، لوشن اور مچھر دانی کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔ گھروں کے اندر چھتوں، پودوں کی کیاریوں، گملوں، پرانے برتنوں اور ٹائروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ دریں اثناء تمام تدریسی اور انتظامی شعبہ جات، ہاسٹلز اور کالونیوں میں صفائی اور سپر ے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ برسات کے دوران تمام ایسی جگہوں پر جہاں پانی کھڑا ہو سکتا ہے بند کیا جا رہا ہے۔ پانی کے برتن اور واٹر ٹینک وغیرہ کو ڈھانپا جا رہا ہے۔ روم کولرز، ائیر کنڈیشنرز اور ریفریجریٹر سے نکلنے والے پانی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صفائی کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کی صورت میں پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے، چھتوں کی صفائی کی جائے اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے۔ واش رومز اور کچن میں لگے ہوئے ڈرین پائپوں سے پانی کے اخراج کو روکا جائے اور گملوں کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ یونیورسٹی میں واقع مصنوعی جھیلوں میں ڈینگی لاوے کو کھانے والی مچھلیوں یا مناسب ادویات کے چھڑکاؤ، اینٹی ڈینگی سپرے اور فوگنگ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ تعمیراتی سامان اور پرانے ٹائرز وغیرہ میں پانی اکھٹا نہ ہونے دیا جائے۔ اِسی طرح سیوریج سسٹم کو بھی فعال رکھا جا رہا ہے۔ ڈینگی مچھر کے افزئش کی تمام ممکنہ جگہوں کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔