About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

VC IUB Engr Prof Dr. Athar Mahboob inaugurated the building of Cut Flower and Vegetable Institute cell

پی آر او نمبر: 23/112
مورخہ 23/3/15
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کٹ فلاور اور ویجیٹیبل انسٹیٹیوٹ سیل کی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ اس انسٹی ٹیوٹ کا مقصد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو خود کفالت کی منزل کی جانب لے جانے کے لئے کٹ فلاور پھلوں اور سبزیوں کی کاشت پیداوار اور مارکیٹنگ کا شعبہ قائم کرنا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راشد شاہین نے وائس چانسلر کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ اس انسٹیٹیوٹ میں بہترین معیار کی سبزیوں اور پھولوں کی بہترین پیداوار ہو رہی ہے۔ جس سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے اور اساتذہ اور طلباء اور طالبات کے لئے تحقیقی سرگرمیاں میسر آئی ہے۔ جس سے اُن کی استعداد کار میں اجافہ ہوا ہے۔ یہ انسٹیٹیوٹ جنوبی پنجاب میں ہارٹیکلچر  کی صنعت میں بہترین کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز، ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ و چیئر مین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر محمد نفیس چیئر مین شعبہ ہارٹیکلچر سائنسز، ڈاکٹر ثمر فہد، ڈائریکٹر این ایبلنگ سنٹر، فرخندہ تحسین پرنسپل اسٹیٹ کیئر اینڈ سپیس مینجمنٹ، شہزاد احمد قریشی پروجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران بھی موجود تھے۔

 

 

cut flower urdu

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.