About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob inaugurated new bus services for Head Rajkan students

PRO No. 342/22, dated 16.09.2022
Directorate of Public Relations, the Islamia University of Bahawalpur
Vice-Chancellor Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob has said that the university is taking effective measures for the well-being and welfare of students. In this regard, a special bus service has been provided by the Transport Division for the suburbs and rural areas of all the campuses. A special bus service has been started at the request of the students and parents of the neighboring town of Head Rajkan. Students will be able to go to the campus in the morning and return to their homes in the evening through a safe and comfortable service. The Vice-Chancellor said that 20 new buses will be added to the transport fleet soon, which will benefit the students of Bahawalpur city. On this occasion, Chief Transport Officer Qazi Khalil-ur -Rehman said that 3 buses have already been allocated for students from Yazman and now the students of Head Rajkan and Tailwala will benefit from this service. On the direction of the Vice-Chancellor, bus services have already been started for Ahmedpur East, Khairpur, Lodhran, Khanqah Sharif, Yazman, and Lal Sohanara. Similarly, a special bus service of the university is available from the Bahawalnagar and Rahim Yar Khan campuses for the students of the neighboring towns.

 

HR students eng

 

 

پی آراونمبر 342/22
مورخہ 16.09.2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا ہے کہ یونیورسٹی طلباء وطالبات کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام کیمپسز کے نواحی قصبہ جات اور دیہی علاقوں کے لیے ٹرانسپورٹ ڈویژن کی جانب سے خصوصی بس سروس فراہم کی گئی ہے۔ نواحی قصبے ہیڈ راجکاں کے طلباء وطالبات اور والدین کی درخواست پر خصوصی بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اس بس سروس سے روزانہ طلباء و طالبات صبح کیمپس جا سکیں گے اور شام کو محفوظ اور آرام دہ سروس کے ذریعے اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ فلیٹ میں جلد ہی 20 نئی بسوں کا اضافہ کر دیا جائے گا جس سے بہاول پور شہر کے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ ہیڈ راجکاں کے سماجی اور تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے اس اقدام کو بہت سراہا۔ اس موقع پر چیف ٹرانسپورٹ آفیسر قاضی خلیل الرحمن نے کہا کہ یزمان سے پہلے ہی 3 بسیں طلباء وطالبات کے لیے مختص کی گئیں ہیں اور اب اس سروس کے آغاز سے ہیڈ راجکاں اور ٹیل والا کے طلباء وطالبات مستفید ہوں گے۔ وائس چانسلر کی ہدایت پر پہلے ہی احمد پور شرقیہ، خیر پور، لودھراں، خانقاہ شریف، یزمان، اور لال سونہرہ کے لیے بس سروس شروع کر رکھی ہے۔ اسی طرح بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز سے بھی نواحی قصبوں کے طلباء و طالبات کے لیے یونیورسٹی کی خصوصی بس سروس دستیاب ہے۔

 

HR students urdu

 

 

 

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.