About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Webinar by IUB on Concept of Welfare State, Light of Quran and Seerat-ul-Nabi

پی آر نمبر 384/22
 مورخہ 08/10/2022
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کے سلسلے میں سینئر ٹیوٹر آفس نے فلاحی ریاست کا تصور، قرآن و سیرت نبوی ﷺ کی روشنی کے موضوع پر ویبینار منعقد کیا۔ اس ویبینار میں یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء وطالبات کے علاوہ ملک بھر سے دیگر یونیورسٹیوں، کالجز کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے آن لائن شرکت کی۔ افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ویبینار میں شریک ملک کے معروف سکالرز پروفیسر ڈاکٹراکرم چوہدری، ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی اور علامہ ڈاکٹر سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری کا شکریہ ادا کیا اور اہم موضوع پر ویبینار کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے آج سے چودہ سو سال پہلے ایک مثالی فلاحی ریاست قائم کرکے دنیا کے لیے ایک ایسا نمونہ پیش کر دیا تھا جس کی روشنی میں آج ہم دنیا کو ایک فلاحی ریاست کی شکل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا سیرت النبی ﷺ کا ہر پہلو ہمارے لیے باعث تقلید ہے اور اس پر عمل کرکے ہم دنیا کو امن و رواداری کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر علامہ حسین اکبر ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین ادارہ منہاج الحسن نے کہا کہ ایک فلاحی مملکت ہر فرد اور ادارے کو اللہ کے سامنے جوابدہی کے تصور پر عمل کرتی ہے اور اس میں تعلیم و تربیت بنیادی اساس ہے۔ سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اکرم چوہدری نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی زندگی ہمیں فلاح انسانیت کے لیے وقف ملتی ہے اس لیے انہیں رحمت اللعالمین کہہ کر بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلاحی ریاست کی بہترین مثال مدینہ کی ہے جس میں تمام مذاہب نسل اور طبقات کو برابری کے حقوق حاصل تھے، فعال بیت المال موجود تھے اور ہر ضرورت مند کو بلاتفریق امداد کی فراہمی کی جاتی تھی۔ سابق ممبر پارلیمنٹ ونظریاتی کونسل اور صدر انٹرنیشنل مسلم و ومن یونیورسٹی ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے کہا کہ کسی اسلامی فلاحی ریاست کا پہلا ستون اللہ کی اطاعت ہے اور حکمران عوامی خدمت گار اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست میں حکمرانی کا حق صرف رب کائنات کو زیبا ہے۔ مشاورت فلاحی ریاست کی بنیاد اور حسن ہے۔ ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کہا کہ فلاحی ریاست میں خواتین سمیت تمام طبقات کو برابر کے حقوق حاصل ہوتے ہیں اور اسلام نے اس سلسلے میں بڑے واضح رہنما اصول دیئے ہوئے ہیں۔ سینئر ٹیوٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان نے وائس چانسلر، تمام سپیکرز، اساتذہ کرام، طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔ ویبینارمیں میزبانی کے فرائض چیئرمین قرانک سٹڈیز ڈاکٹر ضیا الرحمن نے ادا کیے۔

 

webinar seerat ul nabi

 

 

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.