About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

Workshop on Information and Research and Development in Libraries

پی آر او نمبر344/20، مورخہ 24-11-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
دنیا میں وہی ممالک ترقی کی منازل طے کررہے ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔موجودہ معلومات کا ڈیٹا ریسرچ میں نئی راہیں متعین کررہا ہے اور نئی پالیسیز کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسزدی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن کے باہمی اشتراک سے ہونے والے سیمینار میں انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آ ف بہاولپور نے اپنے پیغام میں کیا۔سیمینار سے پروجیکٹ ڈائریکٹر پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل سنٹر سید حبیب اختر جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورPASTIC سے منسلک ہے اور لائبریری انفارمیشن میں مزید تعاون جاری رکھیں گے،اس موقع پر انہوں نے لائبریری انفارمیشن اور اسکے آسان استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت اسلا میہ یونیورسٹی کے ساتھ 137لائبریریوں کا ڈیٹا کیٹلاگ پر موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تو لائبریری اینڈ انفار یشن ٹیکنالوجی میں جدید رجحانات کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔تقریب کے خطبہ استقبالیہ میں چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آٖ ف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے بتایا کہ اس سیمینار کا مقصد پاکستان میں ریسرچ کا فروغ،موجودہ تحقیقی مواد کی شراکت اور اساتذہ و طلباء میں استعداد ِکار کو بڑھانا ہے،اسلامیہ یونیورسٹی اور PASTIC کے درمیان معاہدے سے تحقیق کے نئے درواہ ہونگے جس سے جنوبی پنجاب کے اساتذہ،طلباء اور محققین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی نے کہا کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے استعمال میں اپنا رویہ بدلنا ہوگااور ریسرچ اور آن لائن کتب بینی کو فروغ دینا ہوگا۔نہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پراساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں PASTIC کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن غازی جاکھرانی اور ڈپٹی ڈئریکٹر STIنے بھی شرکت کی۔ 

Library and Infromation Science Seminar

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.