Worthy VC Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob participated in the Skills Gala and Talent Hunt Program 2023 in Lahore
PRO No. 220/23, dated 29.05.2023
Directorate of Public Relations, Islamia University Bahawalpur
Vice Chancellor the Islamia University of Bahawalpur Engr. Prof. Dr. Athar Mahboob participated in the Skills Gala and Talent Hunt Program 2023 in Lahore jointly organized by Ministry of Information Technology and Telecommunication Government of Pakistan, Punjab Information Technology Board, Punjab Export Board and other public and private institutions. In his address, the Vice-Chancellor elaborated on the development and evolution of human resources, knowledge-based economy, role of the university in society, skilled manpower and industry-academia linkages. On this occasion, more than 100 heads of IT companies, IT experts, entrepreneurs and hundreds of people associated with the IT industry were present from all over Pakistan. On this occasion, the Vice-Chancellor said that he has taken key steps to make the region a center of information technology in two universities of South Punjab in 8 years. Rahim Yar Khan's Khawaja Farid University of Engineering and Information Technology and the Islamia University of Bahawalpur in Bahawalpur are producing excellent manpower in the field of IT along with teaching and research which is in great demand in the country and abroad. In particular, the International Consortium of Artificial Intelligence has signed a memorandum of understanding for access to the global market and employment of computer science and computer engineering students capable of artificial intelligence of Islamia University Bahawalpur. Directorate of Information Technology of Islamia University Bahawalpur providing testing services to universities, government and private institutions across the country. The Islamia University of Bahawalpur is setting up a high-tech software export center in Baghdad-ul-Jadeed campus, where students with IT skills will be helped in the development of software and supply of these software to local and foreign companies. Similarly, the university's automatic admission system, recruitment system, administrative and financial affairs, more than 70,000 students, one lakh off-campus students and more than 6,000 teachers and employees, human resources, transport, land records, all including scholarships. Matters are based on IT dashboards which have been appreciated by federal and provincial institutions as well as ambassadors and experts of various countries. The Vice-Chancellor while appreciating the organization of Skills Gala and Talent Hunt program said that this mega event provided an opportunity to the participating companies from all over Pakistan for training and development as well as for the young IT professional sector to be aware of the opportunities available in this field worldwide. Participating companies in the event are providing networking opportunities to industry leaders and entrepreneurs through training programs, courses, networking, which is highly welcome. On this occasion, Head of Directorate IT the Islamia University of Bahawalpur and IT expert Rizwan Majeed said that the Islamia University of Bahawalpur through Tech Nation and Digital South Punjab road show has promoted IT in South Punjab and attracted youth towards this sector. Through the Digital South Punjab Road Show, these experts traveled to 15 cities and towns of South Punjab and exposed the youth to the world of IT. On this occasion, Sajjad Kirmani SAAS Business Marketing, Saleem Mirza Muslim Entrepreneurship, Irfan Malik Artificial Intelligence, Usman Chaghatai E-Commerce Wala, Farhan Saleem CEO Digital Market, Umar Qamar Head ELO, Hasan Khan CEO Trops and Obaid Ashraf CEO Jenko also addressed.
پی آر او نمبر 220/23
مورخہ 29.05.2023
ڈائریکٹورٹ آف پبلک ریلیشنز،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے لاہور میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حکومت پاکستان، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب ایکسپورٹ بورڈ اور دیگر سرکاری اور نجی اداروں کے تعاون سے لاہورمیں منعقدہ سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2023 میں بطور مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے انسانی وسائل کی ترقی اور ارتقاء، علم پر مبنیٰ معیشت، سوسائٹی میں یونیورسٹی کا کردار، ہنر مند افرادی قوت اور انڈسٹری و اکیڈمیا لنکجز کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے آئی ہوئیں 100 سے زائد آئی ٹی کمپینز کے سربراہان، آئی ٹی ماہرین، انٹرپرینیورز اور آئی ٹی کی صنعت سے وابستہ سینکڑ وں افراد موجو دتھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ انہوں نے جنوبی پنجاب کی دو جامعات میں 8 برسوں میں اس خطے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کے لیے کلیدی اقدامات کرلیے ہیں۔ رحیم یار خان کی خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بہاول پور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور آئی ٹی کے میدان میں تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ بہترین افرادی قوت پیدا کر رہی ہیں جن کی ملک اور بیرون ملک بہت مانگ ہے۔ خصوصا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے عالمی کنسورشیم نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کمپیوٹر سائنسز اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے مصنوعی ذہانت کے قابل طلباء وطالبات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی اور ملازمت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک بھر کی جامعات، سرکاری اور نجی اداروں کو ٹیسٹنگ سروسزفراہم کر رہا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بغدادالجدید کیمپس میں سافٹ ویئرز ایکسپورٹ کا ہائی ٹیک مرکز قائم کر رہی ہے جہاں آئی ٹی سکلز کے حامل طلباء وطالبات کو سافٹ ویئرز کی تیاری اور ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کو ان سافٹ ویئرز کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔ اسی طرح یونیورسٹی کا خود کار ایڈمیشن سسٹم، ریکورٹمنٹ سسٹم، انتظامی اور مالی امور، 70 ہزار سے زائد طلباء وطالبات، ایک لاکھ آف کیمپس طلباء وطالبات اور 6 ہزار سے زائد اساتذہ اور ملازمین، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، لینڈ ریکارڈ، وظائف سمیت تمام معاملات آئی ٹی ڈیش بورڈپر مبنیٰ ہیں جنہیں وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے سفیروں اور ماہرین نے سراہا ہے۔ وائس چانسلر نے سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ سے پاکستان بھر سے شریک کمپنیوں کو ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ نوجوان آئی ٹی پروفیشنل سیکٹر اس شعبے میں دنیا بھر میں موجود مواقعوں سے آگاہی کا موقع ملے گا۔ ایونٹ میں شریک کمپنیاں ٹریننگ پروگرام، کورسز، نیٹ ورکنگ کے ذریعے انڈسٹری لیڈرز اور انٹرپرینیورکو باہمی روبطہ کا موقع فراہم کر رہی ہیں جو بے حد خوش آئند ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آئی ٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سربراہاں اور آئی ٹی ماہر رضوان مجید نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ٹیک نیشن اور ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے ذریعے جنوبی پنجاب میں آئی ٹی کے فروغ اور نوجوانوں کو اس شعبے کی طرف راغب کرنے کے لیے ملک بھر سے آئی ٹی ماہرین کو اکٹھا کیا۔ ڈیجیٹل ساؤتھ پنجاب روڈ شو کے ذریعے ان ماہرین نے جنوبی پنجاب کے 15 شہروں اور قصبات کی طرف سفر کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی کی دنیا سے روشناس کرایا۔ اس موقع پر سجاد کرمانی SAAS بزنس مارکیٹنگ، سلیم مرزا مسلم انٹرپرینیورشپ، عرفان ملک آرٹی فیشل انٹیلی جنس، عثمان چغتائی ای کامرس والا، فرحان سلیم سی ای او ڈیجیٹل منڈی، عمر قمر سربراہ ای ایل او، حسن خان سی ای او ٹراپس اور عبید اشرف سربراہ جینکو نے بھی خطاب کیا۔