About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Publications

Quick Links

Worthy Vice Chancellor felicitate Bahawalpur Administration for winning 2nd position in National Competition

پی آر او نمبر281/20، مورخہ 20-10-2020
پبلک ریلیشنز آفس، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
بہاولپور شہر نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے قومی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور مظفر خان سیال نے گزشتہ روز ایک  خصوصی تقریب میں  وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان سے دوسرا انعام حاصل کیا۔ اس مہم میں پاکستان کے 13شہروں نے حصہ لیا۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے اس بہترین کامیابی پر کمشنر بہاولپور آصف اقبال چوہدری، ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، محترمہ شہلہ احسان چیئرپرسن پارکس اینڈ   ہارٹی کلچر اتھارٹی اور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور تاریخی شہر ہے اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،  بہاولپورکی خوبصورتی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ خاص طور پر شہر کی مرکزی دیواروں پر وال پینٹنگ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواہے اور اس قومی مقابلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینکڑوں طلباء نے شجرکار ی مہم میں حصہ لیااور اپنے شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا کرنے کے لیے  ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کر دار ادا کیا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.