About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

WVC Engineer Prof. Dr. Athar Mahboob inaugurated the research journal "Payam" of the Department of Iqbal Studies

پی آر او نمبر: 23/146
مورخہ 04/4/23
ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 
علامہ محمداقبال کے فکرو فلسفہ میں طاقت ہے کہ وہ قوموں کو عروج عطا کرسکے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور فکر اقبال کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
WhatsApp Image 2023-04-04 at 12.36.13 PMWhatsApp Image 2023-04-04 at 12.36.15 PM اس موقع پر چیئرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام، ڈاکٹر سید قاسم جلال، پروفسر ڈاکٹر محمدعاطف، ڈاکٹر شافعہ، ڈاکٹر محمد اصغر سیال اور شعبہ اقبالیات کے ریسرچ سکالرز موجود تھے۔ وائس چانسلر نے شعبے کی تحقیقی سرگرمیوں اورکارکردگی کو سراہتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب انعقاد، بین الاقوامی سطح پر روابط کی تعریف کی۔جامعہ الازہر مصر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے اساتذہ کی علمی معاونت کے فروغ کو احسن قرار دیا۔  انہوں نے چئیرمین شعبہ اقبالیات کوعالمی جامعات کے ساتھ اساتذہ کے باہمی اشتراک کی تلقین کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ شعبہ مستقبل میں مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے اپنی مکمل سرپرستی اور معاونت کا یقین دلایا اور شعبہ کی ترقی کے لیے دعا کی۔ چئیرمین شعبہ اقبالیات و فلسفہ ڈاکٹر محمد رفیق الاسلام نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شعبہ اقبالیات میں پی ایچ ڈی سکالرز کی تعداد مکمل ہوچکی ہے۔ ایم فل اور بی ایس کے طلبہ و طالبات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الفارابی یونی ورسٹی قازقستان کے علاوہ دیگر عالمی جامعات سے بھی بات چیت آخری مراحل میں ہے جہاں اقبال سنٹرز قائم کے جائیں گے۔ آئندہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے بارے میں انھوں نے وائس چانسلر کو آگاہ کیا کہ اس مرتبہ چار مسلم ممالک کے محققین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا مرکزی تصور اتحادِ مسلم اور فکرِ اقبال ہوگا۔ڈاکٹر سید قاسم جلال نے اپنی کتاب '' قم باذن اللہ '' اور  اپنی فارسی نظم کا فریم بھی وائس چانسلر کو پیش کیا جس پر انہوں نے ڈاکٹرسید قاسم جلال کی تخلیقی کاوشوں اور علامہ اقبال سے عقیدت کو سراہا۔

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.